موجودہ صوبائی حکومت عوام کے جان ومال کے تحفظ میں بری طرح ناکام ،مولانا عطاءاللہ شاہ شہید کی مظلومانہ شہادت عدم استحکام پیدا کرنے کی سازش ہے۔مولانا گل نصیب خان

پشاور (صوبائی ترجمان عبدالجلیل جان )جمعیت علماء اسلام صوبہ خیبر پختونخواہ کے امیر مولانا گل نصیب خان، جنرل سیکرٹری مولانا شجاع الملک اورصوبائی سیکرٹری اطلاعات عبدالجلیل جان نے ایک مشترکہ بیان میں جمعیت علماءاسلام کے رہنما شیخ الحدیث مولانا عطاءاللہ شاہ شہیدؒ کی مظلومانہ شہادت پر رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے اسے ایک بڑا المیہ قراردیا ہے۔
ایک بیا ن میں انہوں نے صوبہ میں امن امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال ٹارگٹ کلنگ،بھتہ خوری اور قتل وغارت گری حکومت کے ماتھے پر بدنما داغ ہیں،موجودہ صوبائی حکومت عوام کے جان ومال کے تحفظ میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے۔انہوں نے کہا کچھ لوگوں کو جمعیت علماء اسلام کی بڑھتی ہوئی مقبولیت ہضم نہیں ہو رہی آئےروز جمعیت علماء اسلام کے رہنماؤں کی شہادت کارکنوں کے جذبات کو بھڑکانے اور ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کی سازش ہے