جمعیت علماء اسلام خیبرپختون خوا کی جانب سےقومی وصوبائ اسمبلی کے امیدواروں کے ناموں کی درخواست وصولی کی آخری تاریخ 13 اگست سے بڑھا کر 20 اگست مقرر۔

پشاور ( صوبائی ترجمان عبدالجلیل جان )
جمعیت علماء اسلام صوبہ خیبر پختونخوا الیکشن سیل کے چیئرمین مولانا عطاء الحق درویش نے قومی وصوبائ اسمبلی کے امیدواروں کے ناموں کیلئے اضلاع کی درخواست پر آخری تاریخ۔ 13 اگست سے بڑھا کر 20 اگست مقرر کی ہے ۔الیکشن کا اجلاس آج مولانا عطاء الحق درویش کی صدارت میں منعقد ہوا جسمیں ارکان سیل مولانا فضل معبود ،مولانا عزیز احمد کے علاوہ مولانا شجاع الملک اور عبدالجلیل جان نے شرکت کی۔اجلاس میں اضلاع سے ارسال کردہ درخواستوں پر غور وغوض کیاگیا اور بعض اضلاع کی درخواست پر20 اگست تک تاریخ کو بڑھا دیا گیا۔تمام اضلاع کو ہدایت کی گئی کہ وہ 20 اگست تک نام ارسال کریں۔