امیدواروں کی نامزدگی مرکزی جماعت صوبائی جماعت کی مشاورت سے کریگی۔مولانا گل نصیب خان

پشاور:
جمعیت علماء اسلام صوبہ خیبر پختونخوا کے امیر مولانا گل نصیب خان نے صوبہ بھر کے تمام اضلاع کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ کسی بھی سطح پرذیلی تنظیموں کی طرف سے قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کے اعلان کرنے والوں کے خلاف کارروائی کریں
انہوں نے وضاحت کی ہے کہ کسی بھی سطح کی ذیلی /۔پی کے/ تحصیل کی تنظیموں کو امیدواروں کے اعلان کا دستوری اختیار حاصل نہیں
امیدواروں کی نامزدگی مرکزی جماعت صوبائی جماعت کی مشاورت سے کریگی ۔
عبدالجلیل جان
صوبائی سیکرٹری اطلاعات جمعیت علماء اسلام خیبر پختونخواہ