پشاور : جمعیت علماءاسلام صوبہ خیبر پختونخوا کی مجلس عاملہ ،ضلعی امراء ونظماء کا اہم اجلاس صوبائی نائب امیر مولاناعطاءالحق درویش کی صدارت میں صوبائی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں واقعہ مستونگ،آئندہ عام انتخابات اور اضلاع کی تیاریوں،فاٹا کے مستقبل کے حوالے سے پیداشدہ صورتحال، اور اضلاع کی رپورٹ پر غور وخوض ہوا۔اجلاس میں صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا شجاع الملک نے آئندہ عام انتخابات،موجودہ سیاسی صورتحال اور مرکزی شوری کے حالیہ فیصلوں، ممکنہ سیاسی اتحاد کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ پیش کی۔
اجلاس میں مولانا رفیع اللہ قاسمی،مفتی عبدالشکور،عبدالجلیل جان، مولانا شجاع الملک،حاجی اسحاق زاہد، مولانا فضل معبود،عبد الوحید مروت،مولانا عین الدین شاکر، اور اضلاع کے امراء ونظماء نے شرکت کی۔
اجلاس شام گئے تک جاری رہا، فیصلوں کا اعلان کل بروز اتوار 21 مئی کو کیا جائیگا۔
اجلاس میں مستونگ میں مولانا عبدالغفور حیدری کے قافلے پر حملے اور 30 سے زائد کارکنوں کی شہادت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پسماندگان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ اجلاس میں مستونگ واقعہ کو بین الاقوامی سازش کی کڑی قرار دیتے ہوئے سانحہ کو بے نقاب کرنے اور مجرمان کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا گیا
جمعیت علماءاسلام پاکستان کا اعلیٰ سطح وفد کابل پہنچ گیا
قائد جمعیۃ مولانا فضل الرحمٰن صاحب کا موجودہ ملکی صورتحال پر سلیم صافی کے ساتھ جرگہ پروگرام میں گفتگو
سوسائٹیز رجسٹریشن ترمیمی بل ایکٹ بن چکا، گزٹ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے، کیا آئی ایم ایف کی ہدایات پر ہماری قانون سازی ہوگی؟ اب مدارس کو کس چیز کی سزا دی جا رہی ہے، اتفاق رائے ہو چکا تو پھر اعتراضات کیوں، یہ راز آج کھلا کہ ہماری قانون سازی کسی اور کی مرضی کے مطابق ہو گی، کہہ دیا جائے ہم آزاد نہیں ہیں، غلام ہیں۔ مولانا فضل الرحمان
اتحاد تنظیمات مدارس دینیہ کا جامعہ عثمانیہ اسلام آباد میں اجلاس کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس
مدارس کے حوالے سے جو ایکٹ پاس ہو چکا ہے اس کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے، ہم نے طے کر لیا ہے کہ معاملات یکسو نہیں کیے گئے تو احتجاج کریں گے، اسلام جانا پڑا تو جائیں گے۔علما سے کوئی اختلاف نہیں، ہماری شکایت صرف ایوان صدر اور صدر مملکت سے ہے۔