جمعیت علماء اسلام صوبہ خیبرپختونخوا کی صوبائی مجلس عاملہ امراء و نظماء کا اجلاس ہفتہ 20 مئی کو پشاور میں طلب

صوبہ خیبرپختونخوا کی صوبائی مجلس عاملہ امراء و نظماء کا اجلاس ہفتہ 20 مئی کو پشاور میں طلب کر لیا گیا آئندہ عام انتخابات تنظیمی امور و دیگر اہم امور سے متعلق غور ہو گاپشاور : جمعیت علماء اسلام صوبہ خیبر پختونخواہ کے میٖڈیا سیل سے جاری بیان کے مطابق جمعیت علماء اسلام کے صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا شجاع الملک نے جمعیت علماء اسلام کی صوبائی مجلس عاملہ ، ضلعی امراء و نظماء کا اہم اجلاس 20 مئی بروز ہفتہ صبح 10 بجے صوبائی سیکرٹریٹ رنگ روڈ پشاور میں طلب کیا ہے .اجلاس میں ملک کی موجودہ صورتحال ، مستونگ واقعہ ، تنظیمی امور ، آئندہ عام انتخابات اور دیگر امور غور و خوض ہو گا .