مستونگ میں مولانا عبد الغفور حیدری کے قافلے پر قاتلانہ حملے کیخلاف نوشہرہ میں احتجاجی مظاہرہ

نوشہرہ :
قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن مدظلہ کی اپیل پر مولاناعبد الغفور حیدری پر حملے کیخلاف احتجاج کی کال پر ضلعی امیر قاری عمر علی اور نائب امیر مفتی ڈاکٹر شوکت اللہ خٹک کی قیادت میں ایک بڑی احتجاجی ریلی نکالی گئی ، جس سے ضلعی قائدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی چیئرمین سینٹ اور مرکزی جنرل سیکرٹری جمعیت علماء اسلام پاکستان مولانا عبدالغفور حیدری اور انکے ساتھیوں پرحملے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ دھماکے اور حملے جمعیت کا راستہ نہیں روک سکتے ،