مولانا عبدالغفور حیدری کے قافلہ پر حملے اور 25سے زائد کارکنوں کی شہادت کے خلاف 14مئی کو پورے صوبہ اور قبائلی علاقہ جات میں احتجاجی مظاہروں کا اعلان 13مئی کو ضلعی امراء ونظما کا اجلاس ملتوی آئندہ اجلاس 20مئی کو ہو گا

پشاور :
اس بات کا فیصلہ جمعیت علماء اسلام صوبہ خیبر پختونخوا کی مجلس عاملہ کے اجلاس میں کیا گیا، اجلاس کی صدارت مولانا شجا ع الملک نے کی، اجلاس میں مولانا عزیز احمداشرفی، مولانا رفیع اللہ قاسمی، عبدالجلیل جان،حاجی اسحاق زاہد، مولانا فضل معبود، مفتی اعجاز شنواری، عبدالوحید مروت اور دیگر ارکان نے شرکت کی، اجلاس میں مولانا عبدالغفور حیدری کے قافلے پر قاتلانہ حملے اور 25سے زائد افراد کی شہادت پر گہری تشویش اورا فسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیاکہ جمعیت علماء اسلام کی تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے، بزدلانہ حملے جمعیت علماء اسلام کے مشن میں رکاوٹ نہیں ڈال سکتے ، اجلاس میں کہا گیا کہ حملہ حکومتی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، حکومت زمہ داروں کو فی الفور گرفتار کرکے قرار واقعی سزا ددئیے،
اجلاس میں قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان کی ہدایت پر پاکستان بھرمیں اتور 14مئی کو احتجاجی مظاہروں کا اعلان کیا گیا ،
اور تمام اضلاع ہدایات کی گئی ہے کہ 13مئی کو ضلعی امراء ونظماء کا اجلاس منسوخ کردیا گیا لہذا 14مئی کو ضلعی جماعتیں اس بزدلانہ حملے کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا اہتمام کریں،