الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے نمائندگان میں تقریب تقسیم ایوارڈ

صد سالہ عالمی اجتماع میں بہترین کارکردگی دیکھانے پر آج صوبائی سیکرٹریٹ پشاور میں توریب تقسیم ایوارڈ منعقد ہوئی جس میں مہمان خصوصی جمعیت علماءاسلام صوبہ خیبر پختون خوا کے امیر مولانا گل نصیب خان تھے اس کے ساتھ ساتھ مولانا رفیع اللہ قاسمی و دیگر قائدین بھی موجود تھے۔
اس موقع پر صوبائی سیکرٹری اطلاعات حاجی عبد الجلیل جان نے میڈیا کے نمائندوں کو شکریہ ادا کیا
تقریب میں کثیر تعداد میں تمام چینلز و اخبارات کےنمائندوں نے شرکت کی اور تمام کو ایوارڈز دیئے گئے۔
شرکاء کیلئے دوپہر کے کھانے کا بھی انتظام کیا گیا تھا۔
پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے نمائندوں نے جمعیت کے صد سالہ کو تاریخی اجتماع قرار دیا اور اس کو ملک کی تاریخ کا سب سے بڑا پرامن اجتماع قرار دیا۔
درایں اثنا سینئر صحافیوں نے مرکزی میڈیا سنٹر کا بھی دورہ کیا اور میڈیا سنٹر کا بغور جائزہ لیا صوبائی سیکرٹری اطلاعات حاجی عبد الجلیل جان نے تمام پراجیکٹس پر بریف کیا
مہمانوں نے تمام جاری کاموں کا بغور جائزہ لیا اورسراہا۔