ڈاکٹر سہیل خان اور شاہنواز خان اپنے 313 ساتھیوں سمیت جمعیت علماءاسلام میں شامل

انصاف یوتھ ونگ ضلع پشاور کے چاروں ٹاونز سے تعلق رکھنے والے 150 عہدیداروں نے ڈاکٹرمحمد سہیل خان صدر یوتھ ونگ ٹاون ٹو،شاہ نواز خان سینئر وائس پریزیڈنٹ یوتھ ونگ،گل ریز صدر یو سی کانیزہ،سیف اللہ ایڈووکیٹ صدر یوسی چغر مٹی،اجمل خان صدر یو سی پنام ڈھیری کفایت اللہ صدر یو سی متھرا کی قیادت میں پشاور پریس کلب میں ایک پر ہجوم پریس کانفرنس میں جمعیت علماء اسلام میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے پی ٹی آئ کو جتوانے کے لئے جتنی محنت کی ہے،جے یو آئی کو جتوانے کے لئے اس سے کئ گنا زیادہ محنت کرینگے-انہوں نے کہا کہ ہم جس طرح ایک اعلی مقصد کے لئے پی ٹی آئ شامل ہوئے تھے،لیکن وہاں جاکر اندرون خانہ اصل حقائق جان کر سراب کے سوا کچھ نہیں پایا چند سرمایہ دار،جاگیردار اور گدی نشین پارٹی پر قابض ہو چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اب ہم ایک ایسی شخصیت کی زیر قیادت اپنے نئے سفر کا آغاز کررہے ہیں جس کی سوچ و فکر میں گہرائ،ثبات اور سنجیدگی پائ جاتی ہے-یو ٹرن کا تصور انکی کتاب میں نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم علمائے حق کی قیادت میں دنیا و آخرت کو سنوار کر غلبہ حق کے لئے میدان عمل میں کود پڑے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اس سے بڑا دھوکہ اور کیا ہوسکتا ہے کہ دوسروں کو چور چور کہنے والوں کے سب وزراء وزیر اعلی سمیت چوری اور کرپشن میں ملوث ہیں جبکہ اس سے قبل جمعیت علماء اسلام کے وزراء نے بھی پانچ سال تک حکومت کی ہے لیکن اب تک اپنے صاف اور شفاف کردار کے ساتھ ان پر ایک پائ کرپشن کا الزام نہیں ہے-پریس کانفرس میں ضلعی امیر پروفیسر الخیر البشر سینٹر حاجی غلام علی جنرل سیکرٹری امان اللہ حقانی،صوبائ سیکرٹری اطلاعات عبدالجلیل جان ،حاجی ابراہیم ، ارباب فاروق جان کے علاوہ کثیر تعداد میں عہدیدار موجود تھے۔