عالمی اجتماع میں بہترین کارکردگی پر تقریب تقسیم ایوارڈ 30اپریل2017 کو ہوگی۔

عالمی اجتماع میں بہترین کارکردگی دیکھانے پر مختلف کمیٹیوں کے ارکان کو ایوارڈ دیئے جائیں گے اس سلسلے میں تقریب تقسیم ایوارڈ 30اپریل کو صوبائی سیکرٹریٹ پشاور میں منعقد ہوگی۔ مولانا فضل الرحمن بہترین کارکردگی دکھانے والے افرادکو ایوارڈ دینگے۔ مولانا عطاء الحق درویش ، مفتی کفایت اللہ ، مولانا رفیع اللہ قاسمی اور عبدالجلیل جان پر مشتمل کمیٹی تقریب ایوارڈ کا اہتمام کریگی۔