29اپریل2017 کو شوریٰ اور پارلیمانی قیادت اور ضلعی امراء و نظماء کا اجلاس طلب کر لیا گیا۔

جمعیت علماء اسلام صوبہ خیبر پختونخواہ کی مجلس عاملہ کا اہم اجلا س صوبائی سیکرٹریٹ میں مولانا گل نصیب خان کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں ارکان مجلس عاملہ مولانا عطاء الحق درویش ، مفتی کفایت اللہ ، مولانا رفیع اللہ قاسمی ، عبدالجلیل جان ، مولانا راحت حسین ، حاجی اسحاق زاہد ، عبدالوحید مروت اور دیگر ارکان نے شرکت کی۔ اجلاس میں عالمی اجتماع کی کامیابی پر پورے صوبے میں اجتماعات اور اضلاع کی سطح پر پروگرام تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ۔ اجلاس میں ضلعی جماعتوں کو ہدایات کی گئی کہ وہ عالمی اجتماع کی کامیابی پر اظہار تشکر اجتماعات کے انعقاد کریں اور اضلاع بھر میں رابطہ عوام مہم جاری رکھیں۔ اجلاس میں آئندہ عام انتخابات کی تیاریوں اور دیگر اہم امور سے متعلق ضلعی امراء نظماء ، صوبائی مجلس شوریٰ اور پارلیمانی قیادت کا اہم اجلاس ہفتہ 29اپریل صبح 10بجے صوبائی سیکرٹریٹ میں طلب کر لیاگیا ہے.