ضلع چارسدہ کے مجلس عاملہ کا اجلاس ضلعی امیر مولانا محمد ہاشم خان صاحب کی صدارت میں منعقد

جمعیت علماء اسلام ضلع چارسدہ کے مجلس عاملہ کا اجلاس ، ضلعی امیر مولانا محمد ہاشم خان صاحب کی صدارت میں منعقد ہوا ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صدسالہ عالمی اجتماع میں بہترین کارکردگی پر ضلعی مجلس عاملہ، مجلس عمومی، شوری، تحصیلوں کے مجلس عاملہ اور ضلع بھر کے تمام یونین کونسل عاملہ جات کے ساتھیوں کے اعزاز میں تشکر کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا۔ جس میں مرکزی و صوبائی قائدین کو مدعو کیا جائے گا جبکہ 17 اپریل کو بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ کے خلاف آل پارٹیز عظیم الشان دھرنے میں بھر پور شرکت کی جائے گی۔