اجتماع کی سیکورٹی کے حوالے سے جمعیت علماء اسلام کے قائدین اور پولیس کے اعلیٰ افسران کا اہم اجلاس

جمعیت علماء اسلام کے زیر اہتمام 9,8,7اپریل کو تاسیس جمعیت کے عالمی اجتماع کی سیکورٹی کے حوالہ سے جمعیت علما ء اسلام کے قائدین مولانا گل نصیب خان، مرکزی سالار عبدالرزاق لاکھو، میڈیا کمیٹی کے چئیرمین عبدالجلیل جان، صوبائی سالار مولانا عزیز احمد، مولانا راحت حسین، ملک ریاض ایم پی اے، ڈی آئی جی مردان، ایس پی ٹریفک نوشہرہ، ایس پی ٹریفک پشاور، ڈی سی نوشہرہ، ڈی پی او نوشہرہ اور دیگر اعلیٰ حکام کے ساتھ سیکورٹی کے حوالہ سے اہم ملاقات ہو ئی،
سیکورٹی سالار عبدالرزاق لاکھو، مولانا عزیز احمد نے نقشہ کی مدد سے ٹریفک انتظامات اور سیکورٹی کے حوالہ سے تفصیل سے اعلیٰ حکام کو آگاہ کیا، اعلیٰ حکام نے جمعیت علماء اسلام کی طرف سے منظم سیکورٹی اور اعلیٰ منصوبہ بندی کو سراہا، اور ہر قسم کے تعاون کا یقین دلایا۔