پشاور پریس کلب میں اسلامک رائٹرز فورم کے تعاون سے صوبائی امیر مولانا گل نصیب خان صاحب کی پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے نمائندوں سے تفصیلی گفتگو

صد سالہ عالمی اجتماع کی تشہیری وآگاہی مہم کے سلسلہ میں آج پشاور پریس کلب میں اسلامک رائٹرز فورم کے تعاون سے صوبائی امیر مولانا گل نصیب خان صاحب نے پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے نمائندوں سے تفصیلی گفتگو کی۔اپنی گفتگو میں مولانا نے عالمی اجتماع کے اغراض ومقاصد و انتظامات،مہمانان گرامی کی تشریف آوری اور دیگر متعلقہ امور سے تفصیلا آگاہ کیا اور صحافیوں کے سوالات کے جوابات بھی دیئے۔اس موقع پر چیئرمین مرکزی میڈیا سینٹر وصوبائی سیکرٹری اطلاعات حاجی عبدالجلیل جان ،ارباب فاروق بھی ساتھ موجودتھے۔