سالہ عالمی اجتماع کی تیاریوں عروج پر، پنڈال میں ضلعی وقبائل ایجنسیوں کے امراء ونظماء کا اجلاس اہم اعلانات

صوبائی امیر مولانا گل نصیب خان نے اہم اور ضروری ہدایات جاری کی، صوبہ خیبر پختونخوا اور قبائل سے ایک اندازے کے مطابق 15لاکھ افراد شریک ہو نگے، دیگر صوبوں سے آنے والوں کی تعداد بھی آئندہ 2روزہ میں جاری کردی جائیگی، 1000ڈاکٹرز عوام کو طبی سہولیات مہیا کرینگے، سیکورٹی کے انتظامات بھی مکمل ۔
جمعیت علماء اسلام صوبہ خیبر پختونخوا کے میڈیا سیل سے جاری ایک بیان کے مطابق جمعیت علماء اسلام صوبہ خیبر پختونخوا کی مجلس عاملہ، ضلعی وقبائل ایجنسیوں کے امراء ونظماء کا اہم اجلاس عالمی اجتماع کے پنڈال میں صوبائی امیر مولانا گل نصیب خان کی صدارت میں منعقد ہوا جسمیں ارکان عاملہ، مفتی کفایت اللہ، مولانا عطاء الحق درویش، مولانا رفیع اللہ قاسمی، مولانا شجا ع الملک، عبدالجلیل جان، مولانا عین الدین شاکر، حاجی اسحاق زاہد، مولانا لطف الرحمان، مولانا عزیز احمد امراء ونظماء مختلف کمیٹیوں کے ارکان نے شرکت کی، مولانا شجا ع الملک نے ضلعی جماعتوں ، تنظیمی سرگرمیوں اور عالمی اجتماع کی کامیابی کے حوالہ رپورٹ پیش کی، مولانا گل نصیب خان نے 30دسمبر سے اب تک پنڈال میں ہونیوالے انتظامات کی جائزہ رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ عالمی اجتماع کے پنڈال میں تیاریوں کا کام تیزی سے جاری ہے اور 2اپریل تک تمام انتظامات مکمل کردیا جائیگا، اجلاس میں ضلعی جماعتوں کی کارگذاری رپورٹ کے پیش نظر آنے والے شرکاء کی تعداد جاری کرتے ہوئے اعلان کیا گیا کہ صوبہ خیبر پختونخوا سے 15لاکھ سے زائد شرکاء شریک ہونگے، جس کے لئے ٹرانسپورٹ کا نظام ضلعی جماعتوں کی وساطت سے تیار کرلیا گیاہے، اجلاس کو بتایا گیادیگرصوبوں سے آنے والے شرکاء کی تعداد 2دن میں جاری کردی جائیگی، اجلاس کو بتایا گیا کہ 1000ڈاکٹر ز عوام کو بوقت ضروری طبی امداد مہیا کرینگے، انھوں نے کہا کہ صوبہ بھر سے ڈاکٹر ز، تاجر، وکلاء ،اساتذہ، مدرسین، و مہتمیمن اور خواتین کے شعبہ کو منظم کر لیا گیا