جمیعت علماء اسلام پشاور کے سر فروشوں کی قربانیوں کی وجہ سے حکومت نے گٹھنے ٹیک دییے ۔مولانا خیرالبشر

جمیعت علماء اسلام کے سر فروشوں کی قربانیوں کی وجہ سے حکومت نے گٹھنے ٹیک دییے ۔مولانا خیرالبشر
جمیعت علماء اسلام ضلع پشاور کی کال پر آج جی ٹی روڈ پر واقع نوشو مسجد سے ایک عظیم الشان احتجاجی ریلی نکالی گئی جس کی قیادت ضلعی امیر مولانا خیرالبشر ،مولانا امان اللہ حقانی ،سینٹر حاجی غلام علی ،مفتی عبد الشکور نے کی اسکے علاوہ کارکنوں نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی ریلی کے دوران جی ٹی روڈ کو دونوں طرف سے بلاک کردیا گیا ریلی صوبائی اسمبلی تک پہنچنے پر پولیس اور آرمی نے روڈ بلاک کرکے روک لی۔ جس پر ساتھیوں نے سڑک پر دھرنا دیا بعد میں ایک پولیس افسران کے وفد نے ضلعی امیر مولانا خیرالبشر ، مولانا امان اللہ حقانی حاجی غلام علی، مفتی عبدالشکور سے ملاقات کی۔ وفد سے ملاقات میں قائدین نے اپنے موقف کو پرزور انداز میں پیش کرتے ہوئے صوبائی حکومت کو گٹھنے ٹیکنے پر مجبور کردیا تمام سائین بورڈز کو بحال کردیا اور حکومت پر واضح کردیا کہ ہم ذاتیات نہیں بلکہ اصول پر سیاست کرتے ہیں۔ جس کی زندہ مثال ہمارا سو سالہ سیاسی سفر ہے۔
جس کا عالمی اجتماع بسلسلہ تاسیس جمیعت کے نام سے 7.8.9.اپریل کو اضاخیل میں ہوگا جسمیں امام کعبہ اکابرین علماء کرام دیوبند کے علاوہ مولانا ذکریا رحمہ اللہ کے فرزند بھی تشریف لا رہے ہیں