نوشہرہ : الحاج پرویز خان خٹک نے اپنے سینکڑوں ساتھیوں اور خاندان کے ساتھ جمیعت علماء اسلام میں شمولیت اختیار کر لی

مانکی شریف نوشہرہ :
آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کےمرکزی صدر الحاج پرویز خان خٹک نے اپنے سینکڑوں ساتھیوں اور خاندان کے ساتھ جمیعت علماء اسلام میں شمولیت اختیار کر لی اس موقع پر ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا تقریب پرویز خٹک کے آبائی علاقہ نوشہرہ میں ہوئی جس میں قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن مدظلہ اور دیگر مرکزی وصوبائی قائدین نے شرکت کی ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن مدظلہ نے کہا کہ اضاخیل نوشہرہ میں ہونے والے اجتماع میں جمعیت اپنی طاقت کا مظاہرہ کرے گی اور آنے والا دور جمعیت کا ہوگا صوبہ خیبر پختون خواہ کو تباہ کردیا گیا ہے بیرونی ایجنڈا ناکام ہوچکا ہے۔ الحاج پرویز خٹک نے اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت جمعیت میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔