جے یو آئی خیبرپختونخوا کی صوبائی جنرل کونسل کا اجلاس یکم اکتوبر اور علماءکنونشن 2 اکتوبر کو جامعہ تحسین القرآن نوشہرہ میں منعقد ہوگا۔مولانا گل نصیب خان کی زیر صدارت صوبائی مجلس عاملہ کے اجلاس میں فیصلہ

پشاور ( صوبائی ترجمان عبدالجلیل جان)
جمعیت علمائے اسلام کی صوبائی جنرل کونسل کا اجلاس 1 اکتوبر اور صوبائی علماء کنونشن 2 اکتوبر تحسین القرآن نوشہرہ میں ہوگا،صوبہ بھر سے ارکان جنرل کونسل اور علماء،خطباء، مدرسین و مہتممین شریک ہونگے۔
قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن 2 روزہ اجلاس سے خطاب کرینگے۔ مولانا گل نصیب کی زیر صدارت صوبائی مجلس عاملہ کے اجلاس میںفیصلہ۔
اجلاس میں مفتی کفایت اللہ، مولانا شجاع الملک ،مولانا عطاء الحق درویش ،مولانا رفیع اللہ قاسمی، حاجی اسحاق زاہد، مولانا عین الدین شاکر، مولانا فضل معبود، مفتی اعجازشنواری، عبدالجلیل جان نے شرکت کی۔
اجلاس میں ملک کی موجودہ صورتحال، تنظیمی امور، رکنیت سازی مہم اور دیگر امور پر غور وغوض کرتے ہوئےہوئے اہم فیصلے کئے گئے۔
صوبائی سیکرٹری اطلاعات عبدالجلیل جان کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہےکہ صوبائی جنرل کونسل کا اجلاس پروگرام کے مطابق 1 اکتوبر بروز پیر صبح 9 بجے جبکہ علماء کنونشن اگلے روز صبح 9 بجے مدرسہ تحسین القرآن نوشہرہ میں ھو گا۔
انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر اور قبائل ایجنسیوں سے 1000 سے ذائد اراکین جنرل کونسل، علماء کرام خطباء مدرسین ومہتممین شریک ہونگے۔
2 روزہ اجلاس سےقائد جمعیت مولانا فضل الرحمن ، مولانا گل نصیب خان، مولانا شجاع الملک اور دیگر قائدین خطاب کرینگے

Facebook Comments