13 مئی مینار پاکستان جلسہ کیلئے خیبر پختونخوا سے 15ہزار گاڑیوں پر مشتمل قافلہ شرکت کرے گا.مولانا گل نصیب خان

پشاور : (رپورٹ : فواد خان)
جمعیت علماء اسلام صوبہ کے پی کے نے قائد جمعیت اور متحدہ مجلس عمل کے مرکزی صدر مولانا فضل الرحمان کے حکم پر صوبہ بھر کے ڈویژنز ، اضلاع ، تحصیلوں اور یوینین کونلسز کے دورہ مکمل کرلیا، 13 مئی مینار پاکستان کے جلسے میں کے پی کے کارکن اور عوام کی شرکت تاریخی ہوگی ،ان شاء اللہ 15ہزار گاڑیوں پر مشتمل قافلہ جلسے میں شرکت کرے گا۔
تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء اسلام صوبہ کے پی کے نے قائد جمعیت اور متحدہ مجلس عمل کے مرکزی صدر مولانا فضل الرحمان کے حکم پر صوبہ بھر کے ڈویژنز ، اضلاع ، تحصیلوں اور یوینین کونلسز کے دورہ مکمل کرلیا، 13 مئی مینار پاکستان کے جلسے میں کے پی کے کارکن اور عوام کی شرکت تاریخی ہوگی ،ان شاء اللہ 15ہزار گاڑیوں پر مشتمل قافلہ جلسے میں شرکت کرے گا۔ صوبائی امیر مولانا گل نصیب خان بیرون ملک دورے پر ہونے کی وجہ سے صوبائی قائمقام امیر مولانا عطاء الحق درویش کے فیصلوں کے مطابق جے یو آئی کے صوبائی رہنماوں نے مختف اضلاع کے دورے مکمل کرلئے ، مولانا شجاع الملک، مولانا رفیع اللہ قاسمی ، مولانا مفتی کفایت اللہ ، مولانا عطاء الحق درویش،حاجی عبدالجلیل جان ،مولانا عین الدین شاکر،حاجی اسحاق زاہد ،مولانا فضل معبود اور مولانا عبدالوحید مروت نے اپنے دورے مکمل کرلئے ،دورے کی رپورٹ صوبائی امیر مولانا گل نصیب خان کو پیش کی گئی جس پر انہوں نے اطمینان کا اظہار کیا ۔کے پی کے 1043 یونین کونسل سے 15 ہزار گاڑیاں جسمیں 5ہزار بسیں ، 8ہزار موٹر کار اور 2ہزار ہائی سیز شامل ہیں ، جلسے میں شرکت کریں گی ۔صوبائی قائدین نے کارکنوں سے اپیل کی کہ تمام کارکن قافلے کی شکل میں جلسہ گاہ آئیں ، نظم وضبط کا مظاہرہ کریں اور جلسہ کی تشہیر کریں