صوبہ خیبر پختونخوا کی مجلس عمومی (جنرل کونسل) کا اہم اجلاس 14 جنوری 2018 بروز اتوار 10 بجے صوبائی سیکرٹریٹ پشاور میں منعقد ہوگا اہم فیصلے متوقع

پشاور (صوبائی ترجمان عبدالجلیل جان )
جمعیت علمء اسلام صوبہ خیبر پختونخوا کی مجلس عمومی (جنرل کونسل) کا اہم اجلاس 14 جنوری بروز اتوار 10 بجے صوبائی سیکرٹریٹ رنگ روڈ پشاور میں ہوگا .
صوبائی امیرمولانا گل نصیب خان کی صدارت میں اس اہم ترین اجلاس سے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن دامت برکاتہم اور مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل الحاج اکرم خان درانی خطاب فرمائیں گے.
جمعیت علماء اسلام کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات عبدالجلیل جان کے مطابق . اجلاس میں آئندہ عام انتخابات کی تیاری. ایم ایم اے کی بحالی. 1.اپریل کو پشاور میں غلبہ اسلام کانفرنس کی تیاریوں.. قبائل کے مستقبل اور دیگر اہم امور سے متعلق لائحہ عمل طے کیا جائے گا اجلاس میں صوبہ بھر کے اضلاع اور قبائل ایجنسیوں کے. 500سے زائد ارکان جنرل کونسل شریک ہونگے