یکم اپریل2018 ہونے والی غلبہ اسلام کانفرنس کی تیاریوں کے سلسلے میں جمعیت علماء اسلام خیبرپختونخوا کی صوبائی مجلس عاملہ کے ارکان کا خیبر پختونخوا کے اضلاع کے دوروںکا شیڈول جاری، 17جنوری سے 5فروری تک وسطی اضلاع ملاکنڈ ڈویژن ، جنوبی اضلاع اور ہزارہ ڈویژن کے اضلاع کا دورہ کیاجائے گا،

پشاور(صوبائی ترجمان عبدالجلیل جان)
جمعیت علماء اسلام صوبہ خیبر پختونخوا کے میڈیا سیل سے جاری ایک بیان کے مطابق جمعیت علماء اسلام کے زیر اہتمام یکم اپریل کو صوبائی سطح پر تاریخ ساز غلبہ اسلام کانفرنس منعقد ہو گی، جس کیلئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی، جبکہ صوبہ بھر کے تمام اضلاع کے دورہ کا شیڈول بھی جاری کردیا گیا، شیڈول کے مطابق مفتی کفایت اللہ ، مولانا عین الدین شاکر، مولانا عبدالوحید مروت 17جنوری دیر بالا ، 18جنوری دیر پائین، 19جنوری ملاکنڈ، 20جنوری بونیر ، 21جنوری سوات، 22جنوری شانگلہ اور 23جنوری چترال ، مولانا شجا ع الملک، عبدالجلیل جان اور مولانا عطاء الحق درویش، 21جنوری پشاور، 22جنوری نوشہرہ، 23جنوری چارسدہ،25 جنوری مردان اور 28جنوری صوابی، مولانا عطاء الرحمان، حاجی اسحاق زاہد، مولانا رفیع اللہ قاسمی، 26جنور ی ٹانک،27جنوری ڈیرہ، 28جنوری لکی مروت، 29جنوری بنوں، 3فروری ھنگو، 4فروری کرک، 5فروری کوہاٹ اور مولانا عزیز احمد اشرفی، مولانا راحت حسین اور مولانا فضل معبود 20جنوری ہری پور،20جنوری دوپہر ایبٹ آباد، 21جنوری مانسہرہ، 22جنوری تور غر، 23جنوری بٹگرام کا تفصیلی دورہ کے دوران ضلعی ارکان ،جنرل کونسل ، شواریٰ، یونین کونسل، تحصیل کے ارکان اور ضلعی وتحصیل کونسلر اور بلدیاتی نمائندوں سے خطاب کرینگے۔