تحریر : مفتی خالد شریف اسلام آباد
جےیو آئی کے جو احباب دیوبندی مکتبہ فکر کی دیگر جماعتوں سے اپنے لئے خیر کی توقع رکھتے ہیں انہیں بہت عزت سے دوسرے کیمپ میں چلے جاناچاہئے یہ کوئی عیب کی بات نہیں اور نہ ہی کوئی ملازمت ہے کہ جے یو آئی سے وابستہ رہنے سے انہیں تنخواہ ملتی ہےاور جو دوست سبطین کاظمی کے الزام سے متاثر ہوکر ازراہ ہمدردی و اخلاص میں بھی مولانا صاحب سے وضاحت چاہتے ہیں انہیں سمجھ لینا چاہئے کہ ہم دیگر جماعتوں کے سامنے مستقل بنیادوں پر مولانا صاحب کو کٹھرے میں کھڑا رکھنے کا سامان فراہم کر رہے ہیں اوربے وقوف دوست عقل مند دشمن سے بدرجہابدتر ہے کوسچ ثابت کر رہے ہیں ،مولانا صاحب کی پوری زندگی کھلی کتاب کی مانند ہے کرپشن ،اخلاقی کمزوری، فرقہ واریت ، آئین و قانون سے ماوراء کوئی کام تو بڑے بڑے ادارے ثابت نہیں کر پائے یہ چھوٹے چھوٹے بچے جو نفرت اور بغض کے مارے ہوئے ہیں انکے سامنے مولانا صاحب کی پوزیشن واضح کرنے کی ضرورت محسوس کرنے والے اپنی ان ہمدردیوں کو کسی ایسے لیڈر پر جتائیں جو ان ہمدریوں کا محتاج ہو رہی بات دیگر دیوبندی جماعتوں کی تو یہ بات ذہن میں رکھیں کہ یہ جماعتیں اس لئے نہیں بنائی گئی تھیں کہ یہ آپکے ساتھ اتحاد کریں گی ، آپکے ساتھ ہمدردیاں جتائیں گی ، آپکے بارے حسن ظن رکھیں گی ، آپکے دست وبازو بنیں گی ،شیعہ کی تکفیر بہانہ تھا اصل ٹارگٹ جے یو آئی تھی ، ساجد نقوی تو آڑ ہے اصل نشانہ تو مولانا ہیں اسلئے اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ کبھی ان حضرات کو مطمئن کر پائیں گے وہ اپنی خواہشوں کا خون کرنا چاہتا ہے اپنے ارمانوں پر آنسو بہانا چاہتا ہے وہ کسی کے ساتھ ہمدردی کرنے کے نہیں بلکہ خود ہمدردی کے محتاج ہیں ہم سینیٹ انتخابات میں علی الاعلان ن لیگ کو سپورٹ کر رہے تھے اور مجھے خوشی ہے کہ ایک درست سمت کھڑے رہ کر ہم نے کسی پر نہیں اپنے ضمیر پر احسان کیا ہے ۔ ۔ ۔ شدید دباؤ اور مستقبل میں نقصان پہنچنے کی دھمکیوں کے باوجود اگر ان کو در خود اعتناء نہیں سمجھا تو ان بچوں سے بلیک میل ہونے کی کیا ضرورت ہے اگر ایمان کے نام پر اسلام کے نام پر کوئی بلیک میل کرتا بھی ہے تو یہ ایمان اور اسلام کوئی غبارہ تو ہے نہیں کہ جب کسی کا دل چاہے سوئی چبو کر ہوا نکال دے اور دوسرا غبارہ نیفے سے نکال کر ہوا بھر دے تاہم ہم انسان ہیں اور کمزور انسان ہیں وسوسے آجاتے ہیں باتیں ذہن پر اثر کرتی ہیں ہم بھی اثر لیتے ہیں باتوں سے خوش بھی ہوتے ہیں اور پریشان بھی ۔ ۔ ۔مجھ سمیت ایسے دوستوں کے لئے قائد محترم کے واٹس اپ پیغام کا فی ہے جو محترم مفتی زاہد شاہ صاحب مدیر الجمعیۃ کے اس حوالے سے کئے گئے ایک سوال کے جواب میں ارسال فرمایا ہے لیکن ایک بار پھر ان لوگوں کو واضح پیغام کے ساتھ کہ تمہاری پستہ اور نیچ سطح کی ذہنیت پر اس سے بڑی دلیل پیش کرنا ممکن نہیں کہ ایک سبطین کاظمی کی بات پر مولانا صاحب سے وضاحتیں مانگتے پھروتو دوستو ۔ ۔ ۔مطمئن رہیں خود کو پرسکون رکھیں ان چھوٹی چھوٹی باتوں پر بر انگیختہ نہ ہوا کریں اپنے حال پر بھی رحم کریں دوسروں کے حال پر بھی اللہ پاک ہم سب پر رحم فرمائے اور ہم پر پردے رکھے۔
سبطین کاظمی
Facebook Comments