تحریر : مفتی خالد شریف
تین چیزیں جس جماعت اور قوم کے پاس ہو بلاشبہ اس قوم اور جماعت کا مستقبل تابناک ہونے کی امید ہوتی ہے
ایک زیرک قیادت ، دوم بے لوث نوجوان اور سوئم ایک مضبوط نظریہ اور فکر
جے یو آئی کو اس وقت زیرک قائد ، جے ٹی آئی کے بے لوث کارکن اور اکابر کا مضبوط نظریہ اور فکر میسر ہے۔قیادت کی جدو جہد بھی جاری ہے ، نوجوانوں کو درست رخ پر گامزن کیا گیا ہے اور اکابر کے فلسفےکی ترویج کوبھی تسلسل نصیب رہا ہے ۔ وطن عزیز میں 90 کی دہائی سے اب تک جس طرح دیگر قومی وسائل کو ضائع کیا گیا اسی طرح قوم کے سب سے قیمتی سرمائے یعنی نوجوانوں کو بھی صحیح رخ اور سمت نہیں دکھائی گئی۔جذباتی نعروں اورناپختہ کردار نے نوجوان کو اپنے ہی قوم کے بچوں،عورتوں،بوڑھوں اور جوانوں کے خون بہانے پر مجبور کیا ،مذہبی طبقہ اس جذباتیت سےکچھ زیادہ ہی متاثر ہوا لیکن صحیح رخ پر جاری کوششیں ٹمٹماتے چراغ کی طرح کبھی بجھتی کبھی جلتی رہی اور مشعل راہ کا کردار نبھاتی رہی تبھی آج کا مذہب سے وابستہ نوجوان بھول بھلیوں میں گم ہوجانے کے بعد درست سمت کو پا چکا ہے لیکن نوجوانوں کی درست سمت رہنمائی کی کوششوں کو مزید منظم کرنے کی ضرورت ہے فکرکو بلند کرنے ، کردار کو اجلا رکھنے اور نظر کو مزید وسعت دینے کی ضرورت ہے یہ کوششیں جے ٹی آئی کے پلیٹ فارم سے ہوتی رہی ہیں لیکن نہ جانے کس کی نظر لگی کہ ایک دہائی ہونے کو ہے اور یہ پلیٹ فارم اجڑتا جارہا ہے جے ٹی آئی ایک زمانے تک مذہب سے وابستہ نوجواں کا عشق تھا اور عشق جتنابھی پرانا ہوجائے دل کے نہاں خانوں میں دبکا رہتا ہے۔جب کبھی محبوب کی بھولی بسری یاد سامنے آئے عشق پھر سر اٹھاتا ہے اور پھر ذہن کے سکرین پر وہ یادیں کسی فلم کی طرح چلنے لگتی ہیں جے ٹی آئی آج بہت طویل عرصے بعد اپنے پرانے بانکپن میں نظر آئی اور خوب نظر آئی نئے دیوانوں کو دیکھیں تو خوشی ہوتی ہےہم بھی ایسے ہی تھے جب آئے تھے ویرانے میںجوانی اور طالب علمی دیوانگی کی زندگی ہوتی ہے تبھی اسے جاں سے گذرنے میں بھی لذت ملتی ہے اور ہم آج کل بحیثیت قوم اسی کا شکار ہیں لیکن اگر نوجوان کو صحیح رخ مہیا کیا جائے تو بہتر مستقبل کی ضمانت ہوتی ہے اور جب اسے درست اور مثبت رخ نہ ملے تو تاریک مستقبل کے لئے تیار رہئے ۔ بہر حال جے ٹی آئی کے پی کے کے صدر جناب قاری عدنان اور سیکرٹری جنرل طیب اکبری ایڈوکیٹ نے اپنی ٹیم سمیت ہمت کرکے پیغام اسلام یوتھ کنونشن کا انعقاد کیا اور جے ٹی آئی کو ایک بار پھر منظر عام پر لائے امید ہے کہ وہ اب اس سلسلے کو مزید آگے بڑھائیں گے اللہ کریم انہیں بہتر بدل عطاء فرمائے۔
پیغام اسلام یوتھ کنونشن
Facebook Comments