جمعیت علماء اسلام پاکستان کی آفیشل ویب سائٹ کا باقاعدہ افتتاح کردیا گیا

افتتاح قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن مدظلہ کے دست اقدس سے ہوااس موقع پر سینٹ کے ڈپٹی چیرمین مولانا عبدالغفور حیدری، اکرم خان درانی، مولانا گل نصیب خان، مولانا امجد خان، مولانا فیض محمد، آغا محمد ایوب شاہ، سینٹر طلحہ محمود، علامہ راشد محمود سومرو، قاری محمد عثمان، سید اسعد مظہری، مولانا عطاء الرحمان، ، شمس الرحمان شمسی، عبدارزاق لاکھو ، مولانا عطاء الحق درویش، مفتی محمد اعجازشنواری، عبدالجلیل جان، اسحاق زاہد، مولانا رفیع اللہ قاسمی، مولانا عزیز احمد، مفتی زاہد شاہ، مفتی ابرار اور عالمی اجتماع کیلئے قائم کردہ کمیٹیوں کے ارکان ،چاروں صوبوں کے ارکان عاملہ بھی موجود تھے۔
قائد جمعیت نے ایکٹیویشن لنک کے زریعہ سائٹ کا باقاعدہ افتتاح کیا اور مختصرا سائٹ کا وزٹ کیا اور سائٹ سے منسلک دیگر سوشل پلیٹ فارمز فیس بک،ٹویٹر پر بھی آفیشل پیجز کا افتتاح کیا اور مرکزی میڈیا سینٹر کی کوششوں کو سراہا اور مزید کام کی بہتری کیلئے دعاء بھی فرمائی