تاجروں نے ہمیشہ اسلام کی سربلندی اور ملکی دفاع میں اہم رول ادا کیا ہے، مولانافضل الرحمن

پشاور…. قائدجمعیت مولانافضل الرحمن نے کہا ہے کاروباری طبقات کے تعاون سے ہی اسلامی تحریکوں کو جلا بخشتا ہے،عالمی اجتماع ملک میں امن اور یکجہتی کے فروغ کا زریعہ اور مظلوم طبقات کی آواز ثابت ہو گی۔ ان خیالات کا اظہار جمعیت علما ء اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمان نے پشاور کلب میں ڈونرز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، کانفرنس سے مولانا عبدالغفور حیدری، اکرم خان درانی، مولانا گل نصیب خان، مولانا فضل علی، مولانا شجا ع الملک، حاجی شمس الرحمان شمسی ،حاجی غلام علی، عبدالجلیل جان ، مفتی کفایت اللہ، مولانا خیر البشر، حاجی اسحاق زاہد، مولانا رفیع اللہ قاسمی، مولانا عین الدین شاکراور صوبہ بھر کے تاجر برادری ، ارکان اسمبلی، عمائدین اور مختلف شعبہ ہا ئے زندگی سے تعلق رکھنے والے شخصیات نے شرکت کی، مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ علماء نے ہمیشہ جبر وظلم اور استبدار کے خلاف اہم رول ادا کرکے آزادی کی تحریکوں میں ہر اول دستے کا کردار ادا کیا ہے اور آج بھی علماء کرام کی بدولت مغربی ایجنڈے اور عالمی عزائم کے خلاف قوم جمعیت علماء اسلام کے پلٹ فارم پر جدوجہد کررہی ہے، انھوں نے کہا کہ عالمی اجتماع میں تاجر برادری کی مالی وجانی شرکت سے اسلام اور ملک کے خلاف ناپاک عزائم خاک میں ملادینگے