مہتممین مدارس کنونشن سے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان مدظلہ کا خطاب

عالمی اجتماع گاہ کے پنڈال میں آج مہتممین مدارس کنونشن منعقد ہوا جس میں صوبہ خیبر پختونخواہ کے تمام اضلاع سے کثیر تعداد میں مہتممین مدارس نے شرکت کی۔ اس کانفرنس سے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن مدظلہ نے انتہائی فکرانگیز خطاب کیا اور اپریل کے مہینہ میں ہونے والے صد سالہ اجتماع کے حوالے سے دعوت بھی دی اس موقع پر صوبائی امیر مولانا گل نصیب خان نے بھی اپنی تقریر میں اجتماع کی اہمیت و مقاصد سے آگاہ کیا مزید مولانا سعید یوسف پلندری اور قاضی عبد الرشید راولپنڈی نے بھی شرکت کی۔