اسلام آباد :جمیعت علماء اسلام کی جانب سے 32 اسلامی ممالک کے سفیروں کی دعوت اور عشائیہ کا اہتمام صدسالہ عالمی اجتماع میں شرکت کی دعوت

اسلام آباد ۔ جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل ڈپٹی چیئرمین سینٹ مولانا عبدالغفور حیدری مدظلہ کی طرف سے اسلامی ممالک کے سفراء کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا جسکے مہمان خصوصی قائد جمعیت حضرت مولانا فضل الرحمن مدظلہ تھے، تقریب میں سعودی عرب، ترکی ، مصر ، کویت ، بحرین ، انڈونیشیاء، ودیگر 27 اسلامی ممالک کے سفراء نے شرکت کی، تقریب میں قائد جمعیت حضرت مولانا فضل الرحمن مدظلہ نے اسلامی ممالک کے اتحاد اور آپس کے اختلافات ختم کرنے پہ زور دیا جبکہ صد سالہ عالمی اجتماع میں تمام سفراء کو باضابطہ شرکت کی دعوت دی جبکہ ڈپٹی چیئرمین سینٹ مولانا عبدالغفور حیدری نے جمعیت علماء اسلام کی پارلیمانی خدمات پہ روشنی ڈالی، اسٹیج سیکرٹری کے فرائض جمعیت علماء اسلام کشمیر کے امیر مولانا سعید یوسف سرانجام دے رہے تھے۔ تقریب جمعیت علماء اسلام کے سینیٹر طلحہ محمود کے فام ہاؤس میں منعقد ہوئی