بیت المقدس کواسرائیل کادارالحکومت تسلیم کرناخطرناک اقدام ہے،متحدہ مجلس عمل کی بحالی قوم کی خواہش ہے، جسے پورا کریں گے ہم انتخابات کی تیاری میں ہیں نفرت کی سیاست کو مسترد کردیں گے. مولاناعبدالغفور حیدری

کوئٹہ۔
جمعیت علماء اسلام کے مرکزی جنرل سیکرٹری وڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولاناعبدالغفور​حیدری اورملک سکندرخان ایڈوکیٹ نے کہاہے بیت المقدس کواسرائیل کادارالحکومت تسلیم کرناخطرناک اقدام ہے ،انہوں نے میڈیارپورٹوں پرانتہائی گری تشویش کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ امریکی انتظامیہ بیت المقدس کواسرائیل کادارالحکومت تسلیم کرنے اوراپناسفارت خانہ وہاں منتقل کرنے کاارادہ رکھتی ہے،یروشلم کواسرائیل کادارالحکومت تسیم کرنے کے نتائج خطرناک ہوں گے،ان خیالات کااظہارانہوں نے جمعیت کے سینئررہنماحافظ خلیل احمدسارنگزئی کی جانب سے استقبالیہ اورسابق وزیرمولانامحمدس​رورندیم کی جانب سے عشائیہ کے موقع پررہنماؤں سے گفتگوکرتے ہوئے کیااس موقع پرحاجی عبدالواحدصدیقی، صوبائی ترجمان سیدجانان آغا،حافظ محمدابراہیم لہڑی،سردارنجیب سنجرانی، میرعبدالطیف محمدحسنی،میرمحمدیونس زہری،مفتی اکرام اللہ بخاری،حاجی قاسم خان خلجی،حاجی عبداللہ خلجی،عزیزاحمدسارنگزئ​ی،ڈاکٹرخلیل الرحمن کاکڑ،محمدہاشم کاکڑ،مولوی نصیب اللہ ودیگربھی موجودتھے،انہوں نے کہاکہ اس اقدام کی طرف بڑھنابین الاقوامی قراردادوں کی مخالفت ہوگاجن میں بیت المقدس پرفلیسطینی قوم کے تاریخی حقوق کوباورکرایاگیاا​نہوں نے کہاکہ ٹرمپ کی جانب سے بیت المقدس کودارالحکومت تسلیم کرنے کاعندیہ دیناجانبداری ہوگی اس اقدام کے انتہائی خطرناک اثرات ہوں گے اوریہ فلیسطنی اسرائیلی تنازع کومزیدپیچیدہ بنادے گااوردنیابھرکے مسلمانوں کے جذبات کومشتعل کردے گاامریکی انتظامیہ کوبھی اس اقدام کے انتہائی منفی نتائج پرغورکرناچاہیے،انہوں نے کہاکہ سعودی عرب اورترکی کی جانب سے اس اقدام کی مخالفت خوش آئندہے اوآئی سی اورنیااسلامی فوجی اتحادبھی اس حوالے سے کرداراداکریں پاکستان کے حکمران بھی آوازاٹھائیں انہوں نے کہاکہ نظام مصطفی کے نفاذ کے سوا پاکستان کے مسائل کا کسی کے پاس حل نہیں مذہبی جماعتوں کا ووٹ بینک اکٹھا کریں گے متحدہ مجلس عمل کی بحالی قوم کی خواہش ہے، جسے پورا کریں گے ہم انتخابات کی تیاری میں ہیں نفرت کی سیاست کو مسترد کردیں گے مصنوعی قیادت کا کوئی مستقبل نہیں سیاست کل وقتی ہوتی ہے، جز وقتی نہیں اور نہ ہی جے یوآئی کسی خاص ایشو کی پیدا وار ہے کابرین جمعیت نے ہمیشہ دانشمندی اور مفکرانہ سوچ ے ساتھ مسلمانوں کو متحدکیاانہوں نے واضح کیا کہ ختم نبوت ہمارے ایمان کا حصہ ہے جس کے بغیر ہم مسلمان نہیں کہلا سکتے تحریک ختم نبوت میں جے یو آئی نے کلید ی اور قائدانہ کردار ادا کیامولانامفتی محمودؒ نے قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قراردینے کی قرارداد پارلیمنٹ سے منظور کروائی۔انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں جمعیت علما ء اسلام بھر پور حصہ لے گی جس کے لئے کارکن تیاری کرلیں اور رابطہ عوام مہم تیز کریں ، ووٹرز کا اندراج کروائیں۔