ملکی استحکام کے لئے مقررہ وقت پر الیکشن کا انعقاد ضروری ہے وقت سے پہلے انتخابات کرانا اور اسمبلیوں کو تحلیل کرنا ملکی مفاد میں نہیں اسمبلیوں کو مدت پوری کرنی چاہئیے تاکہ ملک میں جمہوریت مضبوط ہو.مولانا فضل الرحمان

ٹانک :
ملکی استحکام کے لئے مقررہ وقت پر الیکشن کا انعقاد ضروری ہے وقت سے پہلے انتخابات کرانا اور اسمبلیوں کو تحلیل کرنا ملکی مفاد میں نہیں اسمبلیوں کو مدت پوری کرنی چاہئیے تاکہ ملک میں جمہوریت مضبوط ہو
ان خیالات کا اظہارقائد جمعیت مولانا فضل الرحمن نے اپنے دورہ ٹانک کے موقع پر ضلع کونسل ٹانک میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کے دوران کیا .
قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ ہماری خواہش ہے کہ ملک میں انتخابات اپنے وقت پر ہوں انہوں نے کہا کہ حلقہ بندیوں کے حوالے سے مسائل ہیں کیونکہ اس کے لئے آئینی ترمیم کا لاناجبکہ سینٹ میں مطلوبہ تعداد کا پورا ہونا ضروری ہے آ ئینی ترمیم کی منظوری کے لئے سینیٹ میں مطلوبہ تعداد کو پورا کرنے کے لئے کوشیش جاری ہیں ایم ایم اے کی بحالی کے حوالے سے مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ ایم ایم اے میں شامل تمام جماعتیں متفق ہیں اور اس کے لئے کمیٹی تشکیل دی جا چکی ہے جو تمام معاملات کو دیکھ رہی ہے مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں علماء کے کردار سے کوئی بھی انکار نہیں کر سکتا ہے امت مسلمہ کو در پیش خطرات سے نمٹنے کے لئے اپنی تمام صلا حتیں برو ئے کار لانا ہونگی ہمیں اسلامی نظا م کیلئے جدو جہد ہر فورم پر کر نا ہوگی محرا ب ممبر کو دین کی سر بلندی اور پارلیمنٹ میں دینی قو ت کوبڑھا نے کے لئے استعمال کر نا ہوگا انہوں نے کہا کہ قوم پر ستی کے نعرے پاکستان میں عرو ج پر ہیں قومیت کے نا م پر لو گو ں کو دھو کہ اور اشتعال دلا یا جا رہا ہے ہم نے ہمیشہ قو م پر ستی کی مخالفت کی اور اسلام کی سرپر ستی کی لو گو ں کو دعوت دی .
جمعیت علماءاسلام پارلیمانی قوت نہ ہو تی تو اسلامی قوانین آئین پاکستان میں غیر اسلامی ہو چکے ہو تے انہوں نے کہا کہ جمعیت علماءاسلام کی جہدوجہد کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے بعض بیرونی ایجنڈہ پر کام کرنے والے یہ نہیں چاہتے کہ پاکستان میں مذہبی جماعتیں مستحکم ہوں اور وہ مختلف قسم کے حربے استعمال کر رہے ہیں لیکن اللہ کے فضل وکرم سے وہ اپنے مذموم مقاصد میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہو نگے۔