جمعیت علماءاسلام کی جانب سے پیش کیاگیا آرٹیکل 7 بی اور 7 سی کاترمیمی بل قومی اسمبلی میں اتفاق رائے سے منظورہونے کے بعد ایوان بالاسینیٹ سے بھی متفقہ طور پر منظور عقیدہ ختم نبوت ﷺ قانون کی بحالی پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔مولانا عبدالغفور حیدری

اسلام آباد :
جمعیت علماءاسلام کی جانب سے پیش کیاگیا آرٹیکل 7 بی اور 7 سی کاترمیمی بل
قومی اسمبلی میں اتفاق رائے سے منظورہونے کے بعد ایوان بالاسینیٹ سے بھی متفقہ طور پر منظور
ترمیمی بل کی تمام سیاسی جماعتوں نے متفقہ طور پر حمایت کی ہے اور ختم نبوت کے حوالے سے حلف نامے کے قانون کو اصل شکل میں بحال کر دیا گیا ہے۔ اردو اور انگریزی زبان دونوں میں حلف نامے شامل کئے گئے ہیں۔
اس موقع پرجمعیت علماءاسلام پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل،ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت ایمان اور دین کی اساس ہے اور اس کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے
جمعیت علماءاسلام نےدشمن کی سازش کو ناکام کیاآئندہ بھی ختم نبوت قانون کی چوکیداری کرتے رہینگے،
مولانا عبدالغفور حیدری نے پوری قوم کو مبارکباد دیتے ہوئےتمام سیاسی جماعتوں کا بھی شکریہ ادا کیا کہ تمام جماعتوں نے دین اسلام کے بنیادی مسئلہ پر یکجہتی کا مظاہرہ کیا اور اتفاق رائے سے اس بل کو منظور کیا ۔