اسلام کے نفاذ اور ملک کی سا لمیت پر یقین رکھنے والی جماعتوں کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے،دینی جماعتوں کا سر براہی اجلاس9نومبر کو لاہور منصورہ میں ہو گا.مولانا امجد خان

پشاور۔
اسلام کے نفاذ اور ملک کی سا لمیت پر یقین رکھنے والی جماعتوں کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے اسی مقصد کے لیئے جے یو آئی کوشاں ہے جے یو آئی عام انتخا بات میں بھر پور حصہ لے گی اور بیرونی ایجنڈے پر کام کر نے والوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گی، دینی جماعتوں کا سر براہی اجلاس9نومبر کو لاہور منصورہ میں ہو گا
جمعیت علماء اسلام کے مر کزی ڈپٹی سیکر ٹری جنرل مولانا محمد امجد خان نے پشاور ،سوات ، بٹگرام ،مانسہرہ، اسلام آباد کے دورے سے واپسی پر میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کہاکہ جمعیت علماءاسلام کی خواہش ہے کہ ملک کا سیا سی نظام چلتا رہے اور عام انتخا بات وقت پر ہوں انہوں نے کہاکہ مو جو دہ سسٹم کے تسلسل کو جاری رکھنے کی سب سے زیا دہ ذمہ داری ن لیگ پر عائد ہو تی ہے انہوں نے کہاکہ اس وقت جن خطرات دو چار ہے اس میں امت کے اتحاد کی اشد ضرورت ہے اداروں کوایک دوسروں کا احترام کر ناہو گا اور اداروں کی حدود 73ء کے آئین میں طے کر دی گئی ہیں اسلامی ریاست کو بے دین ریاست بنانے کے بیرونی ایجنڈے کو ناکام بنانے کے لیئے جمعیت میدان میں موجود ہے اور باطل کی ہر سازش کو ناکام بنایا جائے گا ۔