کشمیر پر پاکستان کا موقف پوری قوم کی آواز ہے جس میں اقلیتیں بھی شامل ہیں، تحریک آزادی کشمیر ان لہروں کی ماند ہے جو ایک نہ ایک دن ضرور ساحل سے ٹکرائی گی.مولانا فضل الرحمان

کوئٹہ :
قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن نے کہاکہ آج کا دن پوری دنیا کیلئے پیغام ہے کہ کشمیر پر پاکستان کا موقف پوری قوم کی آواز ہے جس میں اقلیتیں بھی شامل ہیں ستائیس اکتوبر کو کشمیر میں بھارت نے فوجیں داخل کیں جس کے بعد آج تک کشمیری عوام سراپا احتجاج ہیںستر سالوں پر محیط تحریک آزادی کشمیر ان لہروں کی ماند ہے جو ایک نہ ایک دن ضرور ساحل سے ٹکرائی گی ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے بوائز سکائوٹس کے سبزہ دار پرمدر ٹریسا سوسائٹی کے زیر اہتمام کشمیر بنے گا پاکستان کے موضوع سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔اس موقع پر سینیٹ کے ڈپٹی چیئرمین اور جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفوری حیدری،صوبائی جنرل سیکرٹری ملک سکندرایڈوکیٹ ،رکن قومی اسمبلی اور مسلم لیگ کے رہنماء خلیل جارج اور جمعیت کے دیگر ارکان بھی موجود تھے ۔
ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک نے شملہ معاہدے کے ذریعے کشمیر کے مسئلے کے پرامن حل پر اتفاق کیا تھا لیکن مودی سرکار کی حکومت آنے کے بعد کشمیری عوام پر مظالم کا سلسلہ بڑھ گیا ہے لیکن اب مودی سرکار کی جانب سے کشمیر کے مسئلے پر مذکرات کار کا تعین اس بات کی دلیل ہے کہ مودی سرکار نے بھی کشمیر کو متازعہ تسلیم کرکے مذکرات کی حامی بھری ہے ان کا کہنا تھا کہ ہندوستان کشمیر کامسئلے اسی بنیاد پر حل کرے جو وہ اقوام متحدہ میں لیکر گیا تھا کشمیر کا مسئلہ بھارت اور پاکستان کے دوفریقین کے مابین ہے لیکن اسے کشمیری عوام کی انگوں کے مطابق حل کرنا ہوگا انڈیامسئلہ کشمیر کو مزید پیچیدہ بنانے کیلئے مسلم اکثریت والے علاقے کشمیر میں دیفگر اقلیتوں کی آبادی کاری کرہا ہے جس سے امن مذید متاثر ہوگا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی اور کشمیر کمیٹی کے ممبر خلیل جارج نے کہا کہ ستائیس اکتوبر سے آک رک کشمری عوام اپنے حق کیلئے لڑ رہے ہیں اور قابض بھارتی فوج نے ان پر مظالم کے پہاڑ توڑ رکھے ہیں بھارت مظلوم کشمیریوں کے خلاف خطرباک ہتھیاروں کا استعمال کررہا ہے ملک کی تمام اقلتیں بھارت مظالم کے خلاف اپنے کشمیری بھائیوںں کا شانہ بشانہ کھڑی ہیں تقریب سے سکھ براردی کے نمائندے سردار جسبیر سنگھ ہندو بداری کے ئمائندے پنڈت ڈاکٹراوم پرکاش نے بھی خطاب کیا ۔ اور انہوں نے قائد جمعیت کی کاوشوں کو سراہا اور ان کو برپور خراج تحسین پیش کیا.