قوانین ختم نبوت کے خلاف سازشیں قادیانی و استعماری ایجنڈا ہے، ختم نبوت کے معاملہ پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔مولانا فضل الرحمان

چناب نگر( ختم نبوت کانفرنس)
ختم نبوت کا دشمن اس طاق میں بیٹھا کہ وہ کس طرح اسلامی شعائر اور ہمارے عقائد پر حملہ آور ہو مسیلمہ کذاب سے لیکر مرزا قادیانی تک ہر زمانے میں نبوت پر ڈاکہ زنی کرنے کی کوشش کی گئی۔ میں مجاہدین ختم نبوت کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے تحفظ ناموس رسالت کا فریضہ سرانجام دیتے ہوئے جھوٹے مدعیان نبوت کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام دو روزہ کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔
قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ قوانین ختم نبوت قانون توہین رسالت کے خلاف سازشیں قادیانی و استعماری ایجنڈا ہے۔ قادیانیت کے متعلق غیر مسلم اقلیت کے قوانین ختم کرنے والوں کی سازشوں کا مردانہ وار مقابلہ کیا ہے اور کیا جائے گا۔ ہمیں اتحاد و یگانگت سے غداران ختم نبوت اور اسلام دشمن عناصر کا جرأت مندی سے مقابلہ کرنا ہوگا۔ 1974 میں ہمارے پارلیمانی لیڈروں نے دلائل کے ساتھ قادیانیوں کو چاروں شانے چت کیا اور اب بھی 7بی اور7سی کو سابقہ حالت پر بحال کرانا جمعیت علماء اسلام کی جدوجہد کا نتیجہ ہے۔
قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ختم نبوت کے معاملہ پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا تمام دینی سیاسی جماعتیں کسی بھی صورت اسے قبول نہیں کریں گی ۔
اسمبلی میں آنیوالے بل اور اس کے پیچھے چھپے لوگوں کی حقیقت تک جائیں گے تقسیم کیے جانیوالے اور پاس کرانے کے وقت سامنے آنیوالے بلوں میں فرق تھا
ختم نبوت پر ضرب کاری لگانے والے کسی بھی رعائت کے مستحق نہیں ہیں ختم نبوت کے معاملے پر تمام دینی ، سیاسی جماعتیں متفق ہیں ۔
کانفرنس کے اختتام پر قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان نے اختتامی دعا کرائی جس کے بعد دوروزہ کانفرنس کا اختتام ہوا
چناب نگر سے واپسی پر انہوں نےجامعہ دارالعلوم مدنیہ میں نماز عصر ادا کی اور ممبر صوبائی اسمبلی مولانا الیاس چنیوٹی اور دیگر علماء کرام کے ہمراہ استاد العماء اور پنجاب کے مرکزی رہنما جمعیت اسلام حضرت مولانا عبدالوارث کی وفات پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا اور ان کی دینی سیاسی اور سماجی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی۔