وزیراعظم پاکستان نے گرانقدر مذہبی اور سیاسی خدمات کے اعتراف میں مولانا مفتی محمود ؒکے اعزاز میں یاد گاری ٹکٹ کا اجراء کردیا

وزیراعظم پاکستان نے گرانقدر مذہبی اور سیاسی خدمات کے اعتراف میں مفکر اسلام حضرت مولانا مفتی محمود ؒ کے اعزاز میں یاد گاری ٹکٹ کا اجراء کردیا
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے مولانا مفتی محمودؒ کے اعزاز میں یاد گاری ٹکٹ کا اجرا کردیا،یادگاری ٹکٹ مولانامفتی محمود ؒکی گرانقدر مذہبی اور سیاسی خدمات کے اعتراف میں جاری کیا گیا۔مولانا مفتی محمود ؒکے اعزاز میں یاد گاری ٹکٹ جاری کرنے کی خصوصی تقریب وزیراعظم آفس میں منعقد کی گئی، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے یادگاری ٹکٹ کا اجرا کیا۔
وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مفتی محمود نے سیاست کو ایک نیا طرز دیا، مفتی محمود کے طرز سیاست کی آج بھی ضرورت ہے، 1977کی تحریک میں مفتی محمودسب سےنمایاں تھے، مفتی محمود نے جو سیاستی طرز چھوڑا ہے، وہ ورثا ہے، جمہوریت کے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا۔
خصوصی تقریب میں قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری، وفاقی وزیراکرم خان درانی، وفاقی وزیر پوسٹل مولانا امیر زمان اور پاکستان پوسٹ کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی
اس موقع پر قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان مدظلہ نے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم اور ڈاک ٹکٹ کی وزارت کا مفتی محمود کی قومی خدمات کو تسلیم کرنے کے لئے شکریہ ادا کیا۔