ہم نے ختم نبوت کے قانون کے تحفظ کی قسم کھائی ہے حکومت قانون چھیڑنے والوں کو بے نقاب کرے.مولانا عبدالغفور حیدری

چارسدہ:
ختم نبوت ایمان اور دین کی اساس ھے جب تک جمعیت پارلیمنٹ میں ہے کوئی مائی کا لعل ختم نبوت کے قانون کوتبدیل نہیں کرسکتا ۔جمعیت نے سیکولر قوتوں کی سازش کو ناکام بنایا ،قوم کو مبارک ہو آئندہ بھی ختم نبوت قانون کی چوکیداری کرتے رہینگے ۔
ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل ڈپٹی چئیرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری نے مجلس تحفظ ختم نبوت چارسدہ کے زیرِ اہتمام عظیم الشان اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ جمعیت نے ترمیمی بل کا راستہ روک کر پرانا بل من وعن واپس بحال کرایا اگر تحفظ ختم نبوت پہ کوئی آنچ آئی تو جمعیت کے کارکن سر پہ کفن باندھ کےنکلیں گے انہوں نے کہا کہ حکومت ،عہدے اور وزارتیں تحفظ ختم نبوت پہ قربان ہیں، ہم نے ختم نبوت کے قانون کے تحفظ کی قسم کھائی ہے
حکومت قانون چھیڑنے والوں کو بے نقاب کرے یہ کوئی معمولی واقعہ نہیں جسے ہم بھول جائیں
انھوں نے کہا کہ اس قانون کو پہلے بھی چھیڑنے کی کوشش کی گئی مگر ہمیشہ جمعیت علماء اسلام کی قیادت نے اسکا تحفظ کیا ہے
سیکولر قوتوں کاخواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ھوگا ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو اسکا جواب دینا ھوگا.