حلف نامے کو بحال کرنے اور ترمیمی بل منظور کرنے پر پارلیمان اوراسپیکر کو خراج تحسین سمیت قوم کومبارک باد پیش کرتے ہیں.مولانا عبدالغفور حیدری کا کل 6 اکتوبر جمعۃ المبارک یوم تشکر منانے کا اعلان

اسلام آباد:
مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ پرانے حلف نامے کو بحال کرنے اور ترمیمی بل منظور کرنے پر پارلیمان اور اسپیکر کو خراج تحسین اور قوم کو متنازعہ معاملہ ختم ہونے پر مبارک باد پیش کرتے ہیں،جمعیت علماءاسلام کے کارکنان اور پوری قوم سے اپیل کر تے ہیں کہ وہ کل 6 اکتوبر جمعۃ المبارک کو یوم تشکر منائیں اور شکرانے کے نوافل ادا کریں علماوءوخطباءعقیدہ ختم نبوت کے حوالے سے عوام میں شعور بیدار کرائیں
ان خیالات کا اظہار انھوں نے پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ وفاقی وزیر ہاوسنگ اکرم خان درانی،محمد اسلم غوری،میر عثمان بادینی ،مولانا شجاع الملک بھی ان کے ہمراہ تھے۔ انھوں نے کہا کہ پارلیمنٹ نے اپنا کردار احسن طریقے سے ادا کیا اور ختم نبوت ﷺکے حوالے سے پرانا حلف نامہ بحال کر دیا گیا ہے جس پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتےہیں۔
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولاناعبدالغفور حیدری نے کہا کہ انتخابی اصلاحات کے حوالے سے کمیٹی بنی تھی جس کے 126 اجلاس ہوئے انتخابی اصلاحات کے آخری مرحلے میں تمام تجاویز متفقہ طور پر منظور ہوئی تھیں بعض ترامیم میں ہمارے تحفظات تھے جو کمیٹی کے سامنے پیش کیے تھے تاہم ختم نبوتﷺ کے حوالے سےحافظ حمداللہ نے آواز بلند کی تھی مگر اس وقت آپوزیشن کی جماعتوں نے مخالفت میں ووٹ دیکر رکاوٹ ڈالی لیکن جب بل پارلیمنٹ میں پیش ہوا تو ختم نبوت کے حوالے سے اقرار نامے پر اعتراض اٹھایا گیا، ہم چاہ رہے تھے کہ سینیٹ اور قومی اسمبلی میں اپنا نقطہ نظر دیںجمعیت علماءاسلام نے متفقہ طور پر بل میں کاغذات نامزدگی کی ترمیم کو مسترد کیاہے۔
انھوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے اس معاملے پرسابق وزیر اعظم محمد نواز شریف سے بات کی اور پرانے حلف نامے کو بحال کرنے پر اتفاق ہواور جمعرات کے اجلاس میں پرانے حلف نامے کو بحال کردیا گیا ہے جس پرپارلیمان اور اسپیکر کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ اکرم درانی نے کہا کہ قومی اسمبلی میں انتہائی بدمزگی ہونے کے باعث اس دن بات نہیں کر سکے، اگر اسی دن سیاسی جماعتیں ساتھ دیتیں تو قوم کواتنی مایوسی نہ ہوتی جو اس متنازعہ ترمیم کی وجہ سے ہوئی تھی لیکن اللہ کا شکر ہے کہ آج اتفاق رائے سے معاملہ حل ہو گیا ہے اور بل منظور ہو گیا ہے ۔