فیصلے اجلاس مرکزی مجلس شوری جے یو آئی پاکستان

جے یو آئی کی مرکزی مجلس شوری کا اجلاس مورخہ 2،3 نومبر 2024 بمقام سب آفس جے یو آئی پاکستان میں زیر صدارت امیر جے یو آئی پاکستان حضرت مولانا فضل الرحمان صاحب منعقد ہوا ۔اجلاس میں درج ذیل فیصلے ہوئے ۔
1۔جے یو آ ئی کی مرکزی مجلس شوری نے 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے موقع پرپارٹی پالیسی خصوصا قائد جمعیۃ اور ان کی ٹیم کی جمہوری ،سیاسی اور آئینی جدوجہد پر خراج تحسین پیش کی ۔جس کی وجہ سے نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں ان کو سراہا گیا ۔
2۔اجلاس میں سود کے خاتمے کے لئے آئین میں مدت کا تعین ،شریعت ایپلٹ پینچ کے کردار کو موثر بنا نے ،دینی مدارس کی رجسٹریشن کے دیرینہ مسائل کو حل کرنے پر انتہائی خوشی کا اظہار کیا گیا ۔
3۔مرکزی مجلس شوری نے مرکزی مجلس فقہی قائم کرنے کا فیصلہ کیا ،جس کے سربراہ مفتی روزی خان صاحب ہونگے۔
4۔مرکزی مجلس شوری نے مرکزی مجلس عمومی کا اجلاس عید الفطر کے بعد بلانے کا فیصلہ کیا ۔
5۔مرکزی مجلس شوری نے عوام اور جے یوآئی کے درمیان فاصلے کم کرنے اور اس کو مربوط بنانے کے لئے درج ذیل شعبوں اور ان کے مرکزی کنوینر کا اعلان کیا ۔
1۔ جمعیۃ لائرز فورم :سنیٹر کامران مرتضی ایڈوکیٹ 2۔بین الاقوامی تعلقات عامہ: جلال الدین ایڈوکیٹ 3۔جمعیۃ خواتین فورم : محترمہ شاہدہ اختر علی صاحبہ 4۔جمعیۃ اقلیت فورم :محترمہ آسیہ ناصر صاحبہ 5۔جمعیۃ اساتذہ فورم :عبدالخالق وٹو صاحب
6۔مرکزی مجلس شوری نے ڈیجیٹل میڈیا کو مزید فعال اور منظم کرنے کے لئے مختلف تجاویز کو حتمی شکل دی اور ڈیجیٹل میڈیا کے کنوینر انجینئر ضیاالرحمان کو مزید اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔
7۔چاروں صوبوں میں تاجر اور کسان کنونشن کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔
8۔مرکزی مجلس شوری نے فلسطین پر ہونے والے اسرائیلی بہیمانہ حملوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا ،جس کی وجہ سے ہزاروں پر امن شہری مرد ،خواتین اور بچے شہید ہوئے ہیں ۔
9۔مرکزی مجلس شوری نے عالمی بے حسی کو انتہائی سنگدلی قرار دیتے ہوئے پاکستان کے مخیر حضرات اور عوام سے ان کی مالی مدد جاری رکھنے کی اپیل کی ۔

Facebook Comments