جے یوآئی کی مرکزی جنرل کونسل کے تمام ارکان نے متفقہ طور پر مولانا فضل الرحمن کو پانچ سال کے لئے بلامقابلہ امیر اور مولانا عبدالغفور حیدری کو بلامقابلہ جنرل سیکرٹری منتخبکرلیا

تاریخ :: 29 ستمبر 2024 جمعیت علماء اسلام پاکستان کی جنرل کونسل کا انتخابی اجلاس آج یہاں پشاور میں مرکزی ناظم انتخابات مولانا عطاءالحق درویش کی نگرانی میں ہوا اجلاس میں مولانا فضل الرحمن کو آئندہ پانچ سال کے لئیے بلامقابلہ امیر اور مولانا عبدالغفور حیدری کو مرکزی جنرل سیکرٹری منتخب کرلیاگیا مرکزی جنرل کونسل کے اجلاس سے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن مولانا عبدالغفور حیدری مولانا عطاءالحق درویش معاونین مولانا صلاح الدین عبدالجلیل جان مفتی ناصر محمود نے خطاب کیا اجلاس میں پنجاب سندھ بلوچستان خیبر پختون خوا گلگت بلتستان اور اسلام آباد کے امراء وجنرل سیکرٹریز اور ملک بھر سے 1500 ارکان جنرل کونسل نے شرکت کی

Facebook Comments