وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کی ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری سے ملاقات،اہم پارلیمانی و سیاسی امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد :وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے اہم معاملات پر مشاورت کے لئے اچانک ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری کو وزیراعظم ہاؤس بلوالیا۔اہم پارلیمانی و سیاسی امور پر تبادلہ خیال۔
اس موقع پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ پاک چین اقتصادی راہداری کو بروقت مکمل کرنے کے لیے کوئی دقیقہ فروغ گزاشت اٹھا نہیں رکھیں گے،
سی پیک سے بلوچستان کے عوام کو غیر معمولی ثمرات ملیں گے
شراکت داروں کی مشاورت سے صوبے میں قیام امن کا سلسلہ جاری رہے گا
پاکستان کی تمام سیاسی ، جمہوری اور دیگر قوتیں سی پیک منصوبے کی کامیابی کے لیے کوشاں ہیں
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری سے ملاقات میں کیا وزیر اعظم نے واضح کیا کہ ملک بھر کے عوام کو سی پیک کے یکساں فوائد ملیں گے بالخصوص پسماندہ اور دور دراز علاقوں میں تعمیر و ترقی کا نیا دور شروع ہو رہا ہے انہوں نے کہا کہ سی پیک اور پاک چین دوستی کے تحت دیگر معاہدوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے پرعزم ہیں پاکستان کی ساری سیاسی اور جمہوری قوتیں سی پیک کے معاملے پر یکجا ہیں ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران مولانا عبدالغفور حیدری نے بلوچستان میں قیام امن ، صوبے کے عوام کو قومی دھارے میں لانے اور ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے تجاویز دیں
وزیر اعظم نے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی تجاویز ہی کی روشنی میں فوری طور پر ہدایات جاری کر دیں ہیں وزیر اعظم نے کہا کہ صوبہ بلوچستان کے عوام کے مسائل ہماری ترجیحات میں شامل ہیں اور وفاقی حکومت کی جانب سے تعمیر و ترقی کے لیے جو فیصلے کیے گئے ان پر عملدرآمد کی وہ خود نگرانی کر رہے ہیں
وزیر اعظم نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کو قلات میں ایل پی جی پلانٹ لگانے اور تحصیل قلات کے علاقے کپوتو میں نئے گرڈ سٹیشن کی یقین دہانی بھی کرا دی ہے۔