سرزمین حرمین ہر مسلمان کے لئے قابل احترام ہے ۔ ہر پاکستانی حرمین کے تحفظ اور استحکام کےلئے دعا گو ہے ۔ سعودی عرب کا استحکام اور سلامتی ہمارے لئے انتہائی اہم ہے.مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد :
قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان دامت برکاتم نے سعودی عرب کے 87 ویں قومی دن کے موقع پر پاکستان میں سعودی سفیر سے ملاقات کی اور انہیں یوم الوطنی کی مبارک باد پیش کی ۔مولانا فضل الرحمان نے سعودی عرب کے قومی دن کے حوالے سے کہا کہ سعودی عرب عالم اسلام کا مرکز ہے ۔ سعودی عرب اور پاکستان کے مابین مشترکہ مذہب کا اٹوٹ رشتہ ہے جو ابد تک قائم رہے گا ۔ دونوں برادر ممالک نے ہر موقع پر ایک دوسرے کے ساتھ بھر پور تعاون کیا جو مثالی تعلقات کی عکاسی کرتا ہے ۔ سرزمین حرمین کی عظمت و محبت سے ہر پاکستانی سرشار ہے ۔ حرمین کے استحکام اور سلامتی کے لئے ہمیشہ دعا گو ہیں ۔ مولانا فضل الرحمان نے اس یقین کااظہار کیا کہ دونوں برادر ممالک کے مابین قائم تعلقات میں مزید اضافہ ہو گا ۔سعودی عرب اور پاکستان کے مابین مثالی تعلقات قائم ہیں ۔ سرزمین حرمین ہر مسلمان کے لئے قابل احترام ہے ۔ ہر پاکستانی حرمین کے تحفظ اور استحکام کےلئے دعا گو ہے ۔ سعودی عرب کا استحکام اور سلامتی ہمارے لئے انتہائی اہم ہے
اس موقع پر اسلام آباد کے ایک ہوٹل میں یوم الوطنی کے حوالے سے تقریب کا بھی انعقاد کیا گیا تھا
جسمیں قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان دامت برکاتہم ، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری،مولانا فضل علی حقانی،مولانا سعید یوسف،مفتی ابرار احمد خان نے شرکت کی
سعودی سفیر نے دیگر مندوبین کے ہمراہ قائد جمعیت کا شاندار استقبال کیا