اسلام آباد:
سی پیک سے خطے کی اقتصادی حالت میں نمایاں تبدیلی آئیگی ۔ پاک چین اقتصادی راہداری سے خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا ۔ سی پیک کے اثرات بلوچستان اور دیگر محکوم طبقوں تک پہنچنا چاہئیں ۔ پاکستان چین کے ساتھ معاشی تعلقات رکھے گا تو امریکہ کے نشانے پہ تو ہوگا ۔
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری
ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام کے سیکرٹری جنرل ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری نے چین کے سفیر کے ہمراہ پاک چائنااقتصادی راہداری کے حوالے سے بریفینگ کے بعد خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر چیئرمینسینیٹ میاں رضاء ربانی بھی موجود تھے ۔ چینی سفیر نے پاک چین اقتصادی راہداری کے حوالے سے مکمل بریفینگ دی ۔
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ چین اور پاکستان کے سرمایہ کاری سے یہاں دولت کا سیلاب آئیگا
سیاح اور سرمایہ کار پاکستان کا رخ کرینگے انہوں نے کہا کہ وقت کی ضرورت ہے کہ ہم اپنی خارجہ پالیسی کا تعین کریں اور پاکستان کے مفاد کو ہی مقدم رکھے ۔
انہوں نے کہا کہ اس اقتصادی راہداری سے پہلے غریب صوبوں کو مستفید کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اپوزیشن اور پاک فوج سی پیک کو کامیاب بنانے پہ متفق ہیں
اسکو ہر صورت میں کامیاب بنایا جائیگا ۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتیں اختلافات رکھتی ہے لیکن یہ ذاتی نہیں ہوتی بلکہ نظریاتی اختلاف ہوا کرتے ہیں۔
