اسلام آباد: جےیوآئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کا سی پیک کے حوالے سے سیاسی جماعتوں پر مشتمل تیسرے پاک چائنا مشترکہ مشاورتی اجلاس میں شرکت۔
چائنا کے وفد کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں،مولانا فضل الرحمان
پاک چائنا دوستی ہمارے باہمی سیاسی اختلافات سے بالاتر ہے، مولانا فضل الرحمان
پاک چائنا دوستی کے حوالے سے قومی سطح پر اتفاق پایا جاتا ہے، مولانا فضل الرحمان
سی پیک باہمی تعلقات اور اعتماد کا اقتصادی طور پر عملی نمونہ ہے،مولانا فضل الرحمان
کشمیر کے معاملے پر چائنا نے پاکستان کی غیر مشروط حمایت کی ، ہم شکر گذار ہیں، مولانا فضل الرحمان
تائیوان کے مسئلے پر بھی پاکستان نے چائنا کی غیر مشروط حمایت کی تھی،مولانا فضل الرحمان
پاکستان اس خطے میں بقائے باہمی امن تنازعات کے منصفانہ حل پر یقین رکھتا ہے،مولانا فضل الرحمان
جے یو آئی اور سی بی سی پارٹی میں باہمی دوستی پائی جاتی جو دونوں ملکوں کی عوام کے لئے بہتری کی کاوش ہے، مولانا فضل الرحمان
اب تک جو پیشرفت ہوئی ہے اس کا کریڈٹ CBC اور پاکستان کی پارلیمنٹ کو جاتا ہے ،مولانا فضل الرحمان
1995 میں CBC نے قومی اسمبلی کی خارجہ کمیٹی کو دعوت دی تھی، جس میں دو طرفہ تجارت پر بات ہوئی تھی، مولانا فضل الرحمان