ملک میں موجودہ سیاسی عدم استحکام امریکی منصوبہ بندی کا حصہ ہے.مولانا فضل الرحمان

لکی مروت:
قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان مدظلہ نے کہا ہے کہ امریکا پاکستان میں عدم استحکام اور سیاسی افراتفری پیدا کرنا چاہتا ہے
اور ملک میں موجودہ سیاسی عدم استحکام امریکی منصوبہ بندی کا حصہ ہے۔
لکی مروت میں ضلعی مجلس عاملہ اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان نے کہا
کہ ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر حملہ مسلمانوں کے خلاف سازش تھی اور اس وقت پاکستان میں مشرف کا دور تھا اور انہوں نے آنکھیں بند کر کے امریکا کی جنگ میں کودنے کے لئے ہاں میں ہاں ملائی ۔
انہوں نےکہا کہ ہم نے اس وقت بھی کہا تھا کہ مسلمان کے خلاف اہل کفر کاساتھ دینا غلط ہے لیکن اس پر عمل نہیں کیا گیا۔
ہمیں ایک غیر ضروری اور پرائی جنگ میں دھکیل دیا گیا ہے اور پڑوسی ملک میں جاری جنگ کو بجھانے کے بجائے اس پر پٹرول چھڑکا گیا ہے۔
قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ملک میں اس وقت اصل مسئلہ پانامہ کیس نہیں ہے اور نہ ہی وہ نواز شریف کو بچا رہے ہیں بلکہ قوم کو حقائق سے آگاہ کر رہے ہیں۔