*سربراہ جمعیت علمائے اسلام پاکستان مولانا فضل الرحمان کا اھم بیان*
جے یو آئی نے 8 فروری کے انتخابات کے نتائج کو مسترد کردیا ہے، مولانا فضل الرحمان
2018 کے انتخابات میں عوام کے حق رائے دہی پر ڈاکہ ڈالا گیا ، مولانا فضل الرحمان
2024 کے انتخابات میں ایک بار پھر عوام کے حق رائے دہی پر شب خون مارا گیا، مولانا فضل الرحمان
فیصلہ کیا تھا کہ ان انتخابات کے نتائج کو تسلیم نہیں کرتے اور انہیں مسترد کرتے ہیں، مولانا فضل الرحمان
یہ پارلیمنٹ عوام کی نمائندہ کم اور اسٹیبلشمنٹ کی نمائندہ زیادہ ہے: مولانا فضل الرحمان
ہمیں عوام کی طرف جانا ہوگا،انہیں اعتماد میں لینا ہوگا،مولانا فضل الرحمان
عوام کو ووٹ کے حق کے لئے متحد کرنا ہوگا،مولانا فضل الرحمان
عوام کی صفوں میں اتحاد پیدا کرکے انہیں اس قابل بنانا ہے کہ وہ اپنے ووٹ کو تحفظ دے سکیں ، مولانا فضل الرحمان
ہمارا موقف واضح ہے اور اس کے لئے آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا ہے،مولانا فضل الرحمان
25 اپریل کو بلوچستان سے تحریک کا آغاز کریں گے ، مولانا فضل الرحمان
ان اجتماعات کو عوامی اسمبلی کا نام دیتے ہیں،مولانا فضل الرحمان
25 اپریل کو پشین میں بڑا جلسہ کیاجائے گا ، مولانا فضل الرحمان
بلوچستان بھر سے عوام شریک ہوں گے ، مولانا فضل الرحمان
2 مئی کو کراچی میں عوامی اسمبلی کا انعقاد ہوگا ،سندھ بھر سے عوام شریک ہونگے، مولانا فضل الرحمان
9 مئی کو پشاور میں عوامی اسمبلی منعقد ہوگی اور کے پی کے عوام شریک ہونگے ، مولانا فضل الرحمان
پشاور جلسے کے بعد لاہور کے لئے تاریخ کا تعین کریں گے ۔جہاں ملک بھر سے عوام شریک ہونگے ، مولانا فضل الرحمان
دیگر سیاسی جماعتوں سے بھی رابطہ کررہے ہیں تاکہ عوام کی صفوں کو متحد کیا جاسکے،مولانا فضل الرحمان
ہمارے کارکن ،صوبائی اور ذیلی تنظیمیں ان اجتماعات کی کامیابی کے لئے حرکت میں آئیں ،مولانا فضل الرحمان
الیکشن کمیشن بے بس ہے،ان کو نتیجہ مرتب کرنے کی اجازت نہیں ، مولانا فضل الرحمان
اداروں کی طرف سے بھیجے گئے نتائج کی وجہ سے الیکشن کمیشن میں کوئی دم خم نہیں رہا ، مولانا فضل الرحمان
سول بیورکریسی میں مداخلت ہورہی ہے، ان کے آئینی وقانونی اختیارات میں خفیہ ادارے اور ایجنسیاں مداخلت کررہی ہے، مولانا فضل الرحمان
آج ہائی کورٹ ججز کہہ رہے ہیں کہ ہمارے معاملات میں مداخلت ہورہی ہے، ہمیں دھمکیاں دی جارہی ہیں اس پریشر میں لوگوں کو انصاف نہیں دے سکتے،مولانا فضل الرحمن
خواجہ آصف نے ماضی کے دریچوں سے پردہ اٹھایا ہے ، مولانا فضل الرحمان
کس طرح اداروں نے انتخابی معاملات میں مداخلت کی ہے.
اس تمام صورتحال سے جے یو آئی کے موقف کو تائید ملی ہے کہ ہمارا مؤقف صحیح ہے: مولانا فضل الرحمان
جے یو آئی ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کرتی ہے، مولانا فضل الرحمان
جے یو آئی کا کوئی امیدوار ضمنی انتخابات میں حصہ نہیں لے گا، مولانا فضل الرحمان
ملک کو حقیقی اسلامی فلاحی وجمہوری ریاست بنانے کے لئے بھر پور جدوجہد کریں گے، مولانا فضل الرحمان
کارکن اللہ کریم سے مدد ونصرت مانگیں اور ابھی سے محنت شروع کردیں، مولانا فضل الرحمان
جاری کردہ : میڈیا سیل جےیوآئی پاکستان