ڈیرہ اسماعیل خان قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان دامت برکاتہم نے نماز عید اپنے آبائی گاؤں عبدالخیل میں ادا کی اورعید کے اجتماع سے خطاب کیا ،خطاب میں انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکیوں پر شدید الفاظ میں مذمت کی اور اسے کھلی امریکی دہشت گردی کہا ،برما میں ہونے والے مظالم پر عالمی اداروں کی خاموشی کوانسانیت کا قتل قرار دیا ۔
نماز عید کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا نے کہا ہمیں سیاسی اورمعاشی جنگ کاشکاربنایاجارہاہے۔2001میں حکمرانوں نےملک کودلدل میں دھکیل دیا۔آج ہم امریکاکےہاتھوں غیرمحفوظ ہیں۔
اس کے علاوہ قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن دامت برکاتہم کے حکم پر ملک بھر میں جمعۃ المبارک اورعید کے اجتماعات میں امریکی صدر کے بیان کے خلاف بھرپور احتجاج کیا گیا۔مساجد اور کھلے میدانوں میں احتجاجی قراردادوں میں امریکی صدر کے بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور امریکی صدر کے بیان کو کھلی دہشت گردی قرار دیاگیا ،لاہور میں عید کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مولانا محمد امجد خان نے کہا کہ پور ی قوم امریکی صدر کے بیان کے خلاف سراپا احتجاج ہے،امریکی صدر نے افغانستان کےحوالے سے جس پالیسی کا اعلان کیا ہے اس میں پاکستان کو دھمکیاں دے کرقومی غیرت اور خودمختاری کو چیلنج کیاہے ان دھمکیوںکے خلاف پوری قوم نے غیرت کا مظاہرہ کیا ہے،
مرکزی میڈیا سنٹر کے مطابق کئی شہروں میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے،
محتلف شہروں میں پارٹی راہنماؤں حافظ حسین احمد،مولانا فضل علی حقانی،مولانا عبد القیوم،مولانا یوسف ،سید فضل آغا،محمد اسلم غوری،حاجی شمس الرحمن شمسی،مفتی ابرار احمد نے بھی خطاب کیا، قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن نے 8ستمبر سے لےکر15 ستمبر تک ملک بھر میں ریلیوں اور احتجاجی مظاہروں کا اعلان بھی کیا ہے،مولانا محمد امجد خان نے کہاکہ پاکستانی قوم اپنے ملک کی حفاظت کرنا جانتی ہے، پاکستانی قوم ایک بہادر اور جرات مند قوم ہے حافظ حسین احمد نے کہاکہ امریکہ کی اصلیت سامنے آچکی ہے یہ بات واضح ہوگئی ہے کہ امریکہ خطے میں نئی جنگ کی صف بندی کرانے میں مصروف ہے ،انہوں نے کہاکہ قوم متحد ہے دشمن کی پالیسیوں کے خلاف قوم میں کوئی اختلاف نہیں ہے ،انہوں نے کہاکہ امریکی صدر کا بیان پاکستان کی سلامتی پر حملہ ہے،جمعیت علماءاسلام کے راہنماؤں نےکہا ہےکہ ملک کی سلامتی اور استحکام کے لئے پوری قوم متحد ہے اگر کسی جارحیت کی کوشش کی گئی تو پاکستانی عوام امریکی فوج کا ہر محاذ پر مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہے، اس موقع پرعلماءکرام کا کہنا تھاکہ غیرت مند قوم کسی بھی دھمکی سے خوفزدہ ہونے والی نہیں ہے
جمعیت علماءاسلام پاکستان کا اعلیٰ سطح وفد کابل پہنچ گیا
قائد جمعیۃ مولانا فضل الرحمٰن صاحب کا موجودہ ملکی صورتحال پر سلیم صافی کے ساتھ جرگہ پروگرام میں گفتگو
سوسائٹیز رجسٹریشن ترمیمی بل ایکٹ بن چکا، گزٹ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے، کیا آئی ایم ایف کی ہدایات پر ہماری قانون سازی ہوگی؟ اب مدارس کو کس چیز کی سزا دی جا رہی ہے، اتفاق رائے ہو چکا تو پھر اعتراضات کیوں، یہ راز آج کھلا کہ ہماری قانون سازی کسی اور کی مرضی کے مطابق ہو گی، کہہ دیا جائے ہم آزاد نہیں ہیں، غلام ہیں۔ مولانا فضل الرحمان
اتحاد تنظیمات مدارس دینیہ کا جامعہ عثمانیہ اسلام آباد میں اجلاس کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس
مدارس کے حوالے سے جو ایکٹ پاس ہو چکا ہے اس کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے، ہم نے طے کر لیا ہے کہ معاملات یکسو نہیں کیے گئے تو احتجاج کریں گے، اسلام جانا پڑا تو جائیں گے۔علما سے کوئی اختلاف نہیں، ہماری شکایت صرف ایوان صدر اور صدر مملکت سے ہے۔