جمعیت علماء اسلام کی دو روزہ مرکزی مجلس شوری کے اہم فیصلے
مرکزی مجلس شوری نے سانحہ باجوڑ پر انتہائی دکھ کا اظہار کیا ،شہداء کے لئے دعائے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعاء کی ۔ترجمان جے یوآئی
سانحہ باجوڑ میں انٹیلیجنس اداروں کی کارکردگی پر تحفظات کا اظہار کیا گیا ۔امن وامان کی اس دگرگوں صورتحال میں انتخابات کے انعقاد سوالیہ نشان ہیں۔اسلم غوری
جمعیت علماء اسلام آئندہ قومی و صوبائی انتخابات میں بھر پور شرکت کرے گی ۔ترجمان جے یو آئی
مجلس شوری نے قومی انتخابات کے لئے تمام صوبائی جماعتوں کو دیگر ہم خیال جماعتوں سے سیٹ ایڈجسمنٹ کرنے کے لئے رابطے کرنے کی اجازت دے دی ۔ترجمان جے یو آئی
مرکزی مجلس شوری نے دستوری کمیٹی کی جانب سے دستور میں کی گئی ترامیم کی منظوری دے دی ۔اسلم غوری
مرکزی مجلس شوری نے عوام سے بہتر اور فوری رابطوں کے لئے مختلف شعبہ جات کی منظوری دے دی ۔ترجمان جے یو آئی
وکلاء فورم ،مزدور فورم ،بزنس فورم ،خواتین فورم ،جمعیت نوجوانان فورم ،کسان فورم ،بین الاقوامی تعلقات اور اقلیت فورم شامل ہیں ۔اسلم غوری
میڈیا کے شعبے کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے اور کارکردگی کو وسیع اور بہتر بنانے کے لئے شعبہ اطلاعات میں خصوصی
ترامیم کر دی گئی ہیں ۔ اسلم غوری
سوشل میڈیا کے ذریعے عوام تک پیغام
پہنچا نے کے لئے ڈیجیٹل میڈیا سیل کے قیام کی منظوری دی گئی ۔ترجمان جے یو آئی
میڈیا سیل جے یو آئی پاکستان