جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کی جانب سے سٹیٹ بنک اور نیشنل بنک کی کل سود کے خلاف اپیلیں واپس لینے کے لئے سپریم کورٹ میں پیش ہونے کے فیصلے کا خیر مقدم

اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور نیشنل بینک کی طرف سے سپریم کورٹ میں وفاقی شرعی عدالت کے سود کے خاتمے کے فیصلے کے خلاف دائر اپیلیں واپس لینے کے لئے کل پیش ہونے کے اقدامات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔مولانا فضل الرحمان 

 

سپریم کورٹ میں دائر اپیلوں کوفی الفور واپس لینے اور وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے پر عملدرآمد کیلئے ضروری اقدامات حکومت کا بہترین فیصلہ ہے ۔مولانا فضل الرحمان 

 

30 نومبر کو کراچی میں علماء اور ماہرین معیشت کا مشترکہ سیمنیار منعقد ہوگا جس میں پرائیویٹ سیکٹر کی جانب سے بھی سود کے خاتمے کی کوششوں کے لئے تجاویز پر غور ہوگا ۔مولانا فضل الرحمان 

 

قوم اللہ اور اللہ کے رسول سے مزید جنگ کی متحمل نہیں ۔مولانا فضل الرحمان 

 

میڈیا سیل جے یو آئی پاکستان

Facebook Comments