ملک بھر میں تباہ کاریاں ہوئی ہیں، امدادی کارروائیوں میں رضاکاروں نے جو کام کیا قابل تحسین ہے، متاثرین تک کھانا اور رقوم پہنچائی گئیں،سیلاب کی صورتحال اب بھی موجود ہے

ڈیرہ اسماعیل خان: ملک بھر میں تباہ کاریاں ہوئی ہیں، امدادی کارروائیوں میں رضاکاروں نے جو کام کیا قابل تحسین ہے، متاثرین تک کھانا اور رقوم پہنچائی گئیں،سیلاب کی صورتحال اب بھی موجود ہے، امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے امدادی کاموں میں کوئی سیاست نہیں کی گئی، متاثرین کو پاک فوج کے جوانوں سمیت دیگر اداروں نے نکالا، سیلاب میں وہ مناظر دیکھے جس کا درد شدت سے محسوس ہورہا ہے۔ کوہ سلیمان کا رود کوہی نظام کو بہتر کیا جائے، ہمیں چھوٹے ڈیمز چاہیے، چھوٹے ڈیمز بننے سے ہم سیلاب سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی پر کام کرسکتے ہیں۔
قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن کا خطاب
Facebook Comments