ملک مزید بحرانوں کا متحمل نہیں ہوسکتا ، دینی قوتوں کا اتحاد ناگزیرہوچکا ہے ۔مولانا عبدالغفور حیدری

جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری مدظلہ نے چکوال میں پیر عبدالرحیم کی رہائش گاہ پہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مشرف جیسے ڈکٹیٹرز نے ہی ملک کو تباہی کے دھانے پہ کھڑا کیا ہے ، ملک میں اداروں کی مداخلت سے سیاسی عدم استکام پیدا ہوگا، قومی وحدت کی ضرورت ہے ۔ اس موقع پر مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد اسلم غوری ، پیر عبدالشکور نقشبندی ، صوبائی سیکرٹری اطلاعات پنجاب اقبال اعوان ودیگر موجود تھے ۔ مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ ہمیں آئین کے دائرے میں رہ کر کام کرنا چاہئے پارلیمنٹ قانون سازی کرتی ہے عدلیہ عدل وانصاف کے فیصلے کرتی ہے انتظامیہ کا اپنا دائرہ کا ہے عسکری اداروں کے بھی حدود مقرر ہے اختیارات میں مداخلت سے مسائل پیدا ہوتے ہے سب کو اپنے دائرہ اختیار میں رہنا چائیے انہوں نے کہا کہ ملک میں اداروں کا آپس میں احترام سیاسی اور معاشی نظام کو تقویت فراہم کرتا ہے ہمیں قومی وحدت کی ضرورت ہے ملک مزید بحرانوں کا متحمل نہیںہوسکتا ، دینی قوتوں کا اتحاد ناگزیرہوچکا ہے،ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ ملک کو سب سے زیادہ نقصان ڈکٹیٹروں نے پہنچایا