ہمارا مؤقف ملک کی ترقی ہے، ملک کو بحرانوں سے نکالنا سیاستدانوں کی ذمہ داری ہے۔مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد : مولانا فضل الرحمان سے شاہد خاقان عباسی کی قیادت میں ن لیگی وفد کی ملاقات،
لیگی وفد نے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی، نامزد عبوری وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ون آن ون ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر ن لیگی وفد نے قائد ایوان کے انتخاب میں حمایت کی درخواست بھی کی۔
ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ملک کو بحران سے نکالنا سیاستدانوں کی ذمہ داری ہے،ہم نے کسی فرد کا نہیں ملک کا ساتھ دیا ہےموجودہ ملکی سیاسی صورتحال پرمشاورت کیلئےپارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کرلیا ہے ، ہمیں پیچھے دیکھنے کی بجائے آگے بڑھنے کی ضرورت ہے، ہمارا مؤقف ملک کی ترقی ہے، ترقی کا سفر جاری رہنا چاہئے۔